
تحریک انصاف کا آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے ،ْ ترجمان تحریک انصاف تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہیے ،ْ نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ،ْعمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کی گفتگو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی کا فیصلہ ،ْ بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجراء کے کا فیصلہ کریگا ،ْ اجلاس میں اتفاق
منگل 22 مئی 2018 20:13

(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی نظر میں سوروزہ ایجنڈا پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت سینئر قائدین کو سوروزہ ایجنڈے کی تفاصیل عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں، انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور ٹکٹوں کے فیصلوں اور اجراء پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے دور ان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کرتے ہوئے کہاگیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجراء کے کا فیصلہ کرے گا ،ْ ترجمان کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً چیئرمین کی جانب سے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکاء نے کہاکہ پرویز خٹک اور انکے کابینہ نے انتہائی نامساعد حالات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ صحت، تعلیم، امن عامہ اور ماحولیات پر پختونخوا حکومت کی پالیسیاں دیگر صوبوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پانامہ مقدمے کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ،ْنواز شریف بتائیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے گئے، بچوں کے سولہ اکاؤنٹس میں تین سو ارب کہاں سے آئے، ترجمان نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے خلاف کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اتوار کو مرکزی دفتر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کہ ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس میں تحریک انصاف میں اب تک ہونے والی شمولیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت کے سکینڈلز کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دور ان آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے، ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پر قرطاس ابیض شائع کرنے پر بھی غورکیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.