وزیراعلیٰ پنجاب نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا
بجلی کے4 منصوبوں میں60 ارب کی بچت کی،نیب کوکرپشن فری سرٹیفکیٹ دینا چاہیے،قوم کا پیسا لوٹنےوالوں کوالٹا لٹکا دینا چاہیے،نیازی صاحب نےبجلی میں خودکفیل بنانےکا وعدہ کیا لیکن منفی6میگاواٹ بجلی پیدا کی،حویلی بہادر شاہ فیزون سے800 میگاواٹ بجلی دسمبرمیں آجائیگی۔ جھنگ میں قبل میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 18:08
(جاری ہے)
یہ گیس پر چلنے والا منصوبہ ہے۔حویلی بہادر شاہ کے فیزون سے 800 میگاواٹ بجلی دسمبر تک سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔اسی طرح بھکھی میں لگنے والا پاور پلانٹ 1150میگاواٹ کا ہے۔
اسی طرح بلوکی منصوبہ ہے۔ پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے چاروں منصوبوں میں 60 ارب روپے سستے لگائے گئے ہیں۔نیلم جہلم 985 میگاواٹ پر5 ارب ڈالر خرچ ہوگیا۔ جب نیلم جہلم کو20 سال لگ گئے۔ نوازشریف کی حکومت میں دو وفاق اور دو پنجاب حکومت نے لگائے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں جومنصوبے لگے ہیں ان کومہنگا ہونا چاہیے تھا۔ لیکن اگر یہ 50 فیصد سستے لگے ہیں تومجھے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف یا وزیراعظم کو نہیں بلکہ ان کمپنیوں کولوگ دعائیں دے رہے ہیں۔ پنجاب میں تھرمل پاور پلانٹ منصوبہ 2020ء میں مکمل ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو بجلی کے چاروں منصوبوں پرکرپشن فری سرٹیفکیٹ دینا چاہیے۔نیب اور عدالت عظمیٰ مجھے یقین ہے کہ شاباش دے گی۔کرپشن کرنے والوں کوسزا ضرور ملنی چاہیے۔ قوم کا پیسا لوٹنے والوں کوالٹا لٹکا دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم عسکری میدان میں ہندوستان کومنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں لیکن معاشی میدان میں ہم پیچھے رہ گئے تھے۔اب ہمیں معاشی میدان میں بھی ترقی کرنی ہے۔اگر ہم فیصلہ کرلیں تواگلے 10سالوں میں ہندوستان کو مات دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی صاحب نے الیکشن 2013ء میں عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نہ صرف کے پی کو بجلی دیں گے بلکہ بجلی کے میدان میں خودکفیل ہوجائیں گے۔لیکن پانچ سالوں بعد منفی 6میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔کیونکہ 80میگاواٹ بجلی کا منصوبہ خراب پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ آج شدید گرمی میں بھی پاکستان کوبجلی فراہم کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.