کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ خطہ کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے‘ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت وظلم سے پورے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

جمعہ 25 مئی 2018 20:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ خطہ کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت وظلم سے پورے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اب وقت ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔

عالمی برادری بھارت کی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے۔کشمیر کشمیریوں کا ہے۔لاکھوں کشمیریوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے آزادی حاصل کرنے کے لیے قربان کر دی ۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی۔ مودی مکار اور بزدل دشمن ہے جو مختلف حیلے بہانوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے حکمران کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت اور جبر کے ذریعے سرد نہیں کر سکتے۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی کارروائیوں کو بند کروائے اور کشمیریوں کا پیدائشی حق خودارایت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چودھری محمد اشرف نے کہاجابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارت کے انتہاپسند حکمران کشمیر پرزیادہ دیراپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیرکے عوام کی تحریک آزادی کا راستہ روکاجاسکتاہے۔اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے ۔ انہوں نے کہابھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیںکیا ۔

چودھری محمد اشرف نے کہا مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آزادی حاصل کر کے رہیں گئے۔چودھری محمد اشرف نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت وظلم سے پورے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اب وقت ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔