پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے ،پورے عالم اسلام کی حفاظت کا ضامن ہے ،ْجاوید اختر چوہدری

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن ) حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون انصاف وپارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے اور وہ پورے عالم اسلام کی حفاظت کا ضامن ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کو خطہ کے امن اور خوشحالی کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ اس ضمن میں مودی سرکار کو اپنی ریاستی دہشتگردی کارروائیوں کے سلسلہ کو بند کر کے ان کے پرامن فوری حل پرتوجہ دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک میںرہتے ہوئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ حل کرانا چاہیے ۔ حاجی جاوید اختر چوہدری نے اس موقع پر مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت جہاں آزاد خطہ کی خوشحالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی کے لیے کوشاں ہے وہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس توقع کو اظہار کیا 13ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت کو مزید فعال اور باوقار بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے آزاد خطہ میں خوشحالی ممکن ہو سکے گی ۔