الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،ان میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ‘ شہباز شریف

کے پی کے میں منفی 6میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے جبکہ بجلی کے پیداوارکے حوالے سے سندھ حکومت کا تو اللہ ہی حافظ ہے خان صاحب رمضان المبارک کے مہینے میں بھی الزام تراشی اوریوٹرن مارنے سے باز نہیں آرہے،جھوٹ اورالزام تراشی سے پاکستان نہیں سنورے گا،صرف محنت ،امانت اوردیانت سے پاکستان آگے بڑھے گا پنجاب کے ہسپتال جدید مشینوں، اعلیٰ ادویات اور ماڈرن لیبز سے آراستہ ہیںاور آپکا بہترین علاج معالجہ دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے ضلعی ہسپتالوں کی تعمیر نو کے ساتھ صوبے کے 100 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی تعمیر نو کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے ، اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو اپنے حکومت کے پہلے سال میںباقی 85تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر نو کو مکمل کیا جائیگا وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاماڈل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی کا دورہ ،تعمیر نو کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا،ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کیااورعلاج معالجے کی جدید سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا

جمعرات 31 مئی 2018 20:49

الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،ان میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ‘ شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا مونکی کے تعمیر نو کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کیااورعلاج معالجے کی جدید سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

مریضوں نے محمد شہبازشریف کو ڈھیروں دعائیں دیںا ور کہا کہ شہبازشریف آپ میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ آپ نے اس ہسپتال کو ترقی یافتہ ملکوں کے ہسپتالوں کے برابر بنا دیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر آکر دکھی انسانیت کو مسائل نہیں بلکہ دکھوں کا مداوا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صحت کے شعبہ میں بہت بہتری لائے ہیں۔

ہسپتالوں کو حقیقی شفا خانے بنانا میرا مشن تھا جسے پورا کر رہا ہوں۔ میرا آپ سے رشتہ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ آج پنجاب کے ہسپتال جدید مشینوں، اعلیٰ ادویات اور ماڈرن لیبز سے آراستہ ہیںاور آپ کا بہترین علاج معالجہ دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میںانقلابی نوعیت کی اصلاحات کی ہیںاورصحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر کیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں کی تعمیر نو کے ساتھ صوبے کے 100 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی تعمیر نو کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اوراس حوالے سے 15تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں پر کام جاری ہے۔کامونکی تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بھی ان میں شامل ہے ۔اس پروگرام کے تحت ہسپتالوں میں نئے شعبے بنائے جارہے ہیں اورطبی سہولتوں کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی میں تعمیر نو کا کام جلد مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو اپنے حکومت کے پہلے سال میں 85تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر نو کو مکمل کیا جائے گااوران میں تمام ضروری شعبہ جات قائم کیے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کو وہی ادویات مل رہی ہیں جواشرافیہ استعمال کرتی ہے۔

رواں سال ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی پر 6ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لاہور ،فیصل آباد ،راوالپنڈی،ملتان اوربہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 7ارب روپے کی لاگت سے جناح انٹرچینج بنایاگیاہے جو ایک عجوبہ ہے اور اس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کی دعائیں میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اورمجھے عوام کی حقیر خدمت پر صرف دعائیں ہی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کاوشوں سے ملک پر چھائے بجلی کے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔آج گرم ترین دن ہے اس کے باوجود عوام کو بجلی مل رہی ہے ۔2013ء میں بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی ۔ہم نے 2013ء کے انتخابات میں قوم میں سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا ہے ۔گزشتہ پانچ سالوں میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی ہے ۔

دوسری جانب خان صاحب رمضان المبارک کے مہینے میں بھی الزام تراشی اوریوٹرن مارنے سے باز نہیں آرہے۔انہوںنے کے پی کے میں منفی 6میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے جبکہ بجلی کے پیداوارکے حوالے سے سندھ حکومت کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اورالزام تراشی سے پاکستان نہیں سنورے گابلکہ محنت ،امانت اوردیانت سے پاکستان آگے بڑھے گا۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان اسمبلی نے الیکشن کے التواء کے حوالے سے قرارداد پاس کی ہے لیکن قوم کسی صورت الیکشن کے التواء کو ماننے کیلئے تیار نہیں ۔

الیکشن کے التواء کے حوالے سے مشکلات پیدا ہوںگی۔وزیراعلیٰ نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کی سیاست میں جھوٹ اورالزام تراشی کی کوئی گنجائش نہیں۔عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس نے ان کی خدمت کی اورکس نے وقت برباد کیا ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اورزندگی رہی تو کراچی اور پشاور کو لاہور اورسندھ و کے پی کے کو ترقی کے لحاظ سے پنجاب بنادیںگے۔

نیازی صاحب نے قوم کا وقت برباد کیا اورکے پی کے کا بیڑہ غرق کیا۔کیا اب وہ یہ کہیں گے کہ میں لاہور کو پشاوربنادوںگا۔قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیںملک کو تعمیر وترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے والی قیادت چاہیے یا کہ دھرنوں کے ذریعے ترقی کا سفر روکنے والے ۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،ان میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ۔موقع ملاتو دن رات محنت کریں گے اورآئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کو ہندوستان سے معاشی ترقی کے لحاظ سے آگے لے جا ئیں گے۔