مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سید علی گیلانی، میر واعظ ، یاسین ملک نظر بند

ہفتہ 2 جون 2018 16:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر خاص طور پر جنوبی اضلاع میں شہریوںکے بڑھتے ہوئے قتل ، مذہبی مقامات اور شہداء کی قبروںکی بے حرمتی اور دجبر وا ستبداد کی دیگر کارروائیوں کے خلاف آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔

ہڑتال کا مقصد جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا بھی ہے۔ تمام دکانیں او ر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔دریں اثنابھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو آج صبح سرینگر کے علاقے مائسمہ میں انکے گھر پرچھاپے کے دوران گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو بھی آج سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا جبکہ سید علی گیلانی گزشتہ آٹھ برسوں سے گھر میں نظر بند ہیں۔

انتظامیہ نے قیصر احمد کی شہادت کے بعد سرینگراور بڈگام کے اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزمعطل کر دی ہیں۔ قیصر احمد کو گزشتہ روز بھارتی سینٹرل ریزو پولیس فورس کی ایک گاڑی نے سرینگر میں ایک مظاہرے کے دوران کچل کر شہید کر دیا تھا۔ بارہمولہ اور بانیہال کے درمیان ریل سروس بھی معطل کر دی گئی ہی