18 الیکشن تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ن لیگ کا ریحام خان کو الزاماتی سیاست کے لئے استعمال کرنا اخلاقی پستی ہے

نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کردار کشی مہم چلانے والے آج بھی گندی سیاست کے لئے عورتوں کو استعمال کر رہے ہیں عائشہ احد کو انصاف ملنا چایئے ،طلاقیں دلوا کر ہر چھ ماہ بعد نئی شادی کرنے والے کو پوری قوم جانتی ہے ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جون 2018 23:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان ا صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کا 2018 الیکشن تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ن لیگ کا ریحام خان کو الزاماتی سیاست کے لئے استعمال کرنا اخلاقی پستی ہے نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کردار کشی مہم چلانے والے آج بھی گندی سیاست کے لئے عورتوں کو استعمال کر رہے ہیں پاک فوج کو کمزور کرنا مودی ٹرمپ نواز شریف کی مشترکہ خواہش ہے عائشہ احد ملک کو انصاف ملنا چایئے طلاقیں دلوا کر ہر چھ ماہ بعد نئی شادی کرنے والے کو پوری قوم جانتی ہے شریف خاندان اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتا ہے لیکن آل شریف اب کبھی اقتدار میں نہیں آ سکے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی شق 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے قوم پارلیمنٹ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک رکھنے کے لئے ووٹ کا درست استعمال کرے انہوں نے کہا کہ افغان حدود سے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے بھارت افغانستان کی حکومت کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے پاک فوج کو متنازعہ بنانے والا نواز شریف امریکی و بھارتی ایجنڈا پورا کر رہا ہے پاک فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے چیف جسٹس کرپشن اور بیڈ گورننس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قوم چیف جسٹس ثاقب نثار کے عوام دوست اقدامات پر خوش ہے۔