
عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو 62،63کے پیمانے سے جانچا جائے ،مبینہ ناجائز بیٹی ٹریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو پاکستانی قانون کے مطابق جانچا جائیگا ،
چیف جسٹس کسی صورت جنرل مشرف کے ساتھ نرمی کا رسک نہیں لے سکتا ، دو بار آئین شکنی کرنے والے مجرم کے ساتھ نرمی کا کوئی جواز نہیں بنتا ، شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق کی میڈیا سے بات چیت
پیر 11 جون 2018 21:03

(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی کی نعرے لگانے والوں کے گرد اب پرانے چہرے جمع ہو رہے ہیں۔عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو 62،63کے پیمانے سے ناپنا ہو گا ۔
دولت کے بل بوتے پر پاکستان کی سیاست کو اغواء کرنے والے غاروں میں چھپے مسلح دہشت گرد وں سے کم نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو پاکستانی قانون کے مطابق جانچا جائے کیونکہ پاکستان میں اسلامی نظام موجود نہیں اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے ہاتھ میں جو کتا ب موجود ہے عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ بھی اسی کتا ب پر کیا جائیگا۔ جنرل پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کسی صورت جنرل مشرف کے ساتھ نرمی کا رسک نہیں لے سکتا اور ویسے بھی دو بار آئین شکنی کرنے والے مجرم کے ساتھ نرمی کا کوئی جواز نہیں بنتابصورت دیگر ان کیلئے پورا قانون اور نظام بد لنا ہو گا ۔ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔تبدیلی کی نعرے لگانے والوں کے گرد پرانے چہرے جمع ہو رہے ہیں مگر قوم یاد رکھے کہ الیک ٹیبل عناصر کے ہوتے ہوئے وطن عزیز میں تبدیلی ممکن نہیں ۔ خیبر پختونخوا میں انشاء اللہ ایم ایم اے کی حکومت بنی گی اور حکومت میں آنے کے بعد صوبے کے حقوق کے حصول میں کامیاب ہونگے۔میڈیا نے سیاستدانوں کے چہروں سے پردے ہٹائے ہیں۔ پانامہ لیکس میں نواز کو نااہل کیا گیا مگر باقی لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جمہوری حکومت کا میابی کے ساتھ چل رہی ہے مگر پاکستان میں معاشی دہشت گردوں نے جمہوری عمل پر ڈورے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
-
بلوچستان میں پولیس اور لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
-
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.