Live Updates

چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد قومی اسمبلی کے 3حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

لاہور کے این اے 131, ،132 اور کراچی سے این اے 249 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پیر 11 جون 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے لاہور سے قومی اسمبلی کے 2حلقوں این اے 131اور این اے 132 سے الیکشن لڑیں گے اس حوالے سے انھوں نے آج پارٹی ورکرز کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جس کے بعد ریٹرنگ آفیسرز نے اسکروٹنی کے لئے انھیں آج 12 جون کو طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جواد احمد حلقہ این اے 131سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور این اے 132 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے جبکہ کراچی کے حلقہ این اے 249 لیاری سے انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کا کہناتھا کہ ان کی جماعت اپنے منشور کو سامنے رکھ کر جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور اس کے لئے ہم نے اپنی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ برابری پارٹی ورکنگ کلاس کے نمائندہ جماعت ہے جس نے محنت کش اور مڈل کلاس کے لوگوں کو پارٹی ٹکٹس جاری کیے ہیں تاکہ اسمبلیوں میں ان طبقات کی نمائندگی ہوسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات