
متحدہ مجلس عمل سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، قاری محمد عثمان
ایم ایم اے 25 جولائی کو صوبہ سندھ میں حیران کن کامیابی حاصل کرکے صالح قیادت فراہم کرے گی، الیکشن کمیشن ایسے تمام سوالات اور خدشات کا سدباب کرے جو بر وقت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہوں،صوبائی نائب صدر جے یو آئی
پیر 11 جون 2018 22:58
(جاری ہے)
قاری محمد عثمان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہیکہ 25 جولائی کے انتخابات کما حقہ شفاف اور منصفانہ ہوں اور دھاندلی کے سابقہ ریکارڈ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زمین بوس کردیا جائے ،یہ تب ہی ممکن ہوسکے گا کہ جب الیکشن کمیشن ملک اور قوم کے مستقبل کو ہر چیلنج ہر مصلحت اور ہر نظریہ ضرورت پر مقدم رکھ کر صرف اور صرف پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کیلئے اس الیکشن کو سنگ میل ثابت کریں ورنہ آنے والے انتخابات گزشتہ انتخابات سے بدتر ہوں گے اور قوم پھر کبھی بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ مجلس عمل کا راستہ نہ روکا گیا تو بہت جلد قوم قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کی نوید سنے گی ۔قاری محمد عثمان نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل موجودہ تباہ حال کراچی کو ایک بار پھر پیار ومحبت امن سلامتی کا شہر بناکر دم لے گی ۔کراچی کا شہر اسلام کے شیدائیوں اور غلامان مصطفی ﷺکا شہر ہے ۔فرزندان اسلام کراچی سے لوٹ مار قتل وغارت گری بدامنی ،بھتہ خوری ،کرپشن اور برہنہ سیاست کا خاتمہ کر کے صالح اور دیندار قیادت کے ذریعے قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نئے سفر کا آغاز کریں گے جسکی مدت 100 دن کے دیئے گئے پروگرام کے داعیوں کی نیندیں حرام کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایسے لوگوں اور جماعتوں پر بھی نظر رکھنا ہوگی جو پاکستان کے قانون کے مطابق کالعدم یا واچ لسٹ میں شامل ہوں ورنہ سوالات اور خدشات کا سدباب ناممکن ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
-
حکومت کا غیر قانونی اسلحہ جمع نہ کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پی آئی اے میں مفت فضائی سفر کی سہولت ختم کرنے کی سفارش
-
حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 822ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
-
کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی
-
کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی
-
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابلِ قبول نہیں ، عظمیٰ بخاری
-
پاکستان میں غربت سے نمٹنے کے لئے ہمیں تعلیم اور روزگار کو عام کرنا ہوگا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
-
پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، روبینہ خالد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.