بھارت ایسی بزدلانہ کاروایوں سے حق خودارادیت اور نہتے کشمیروں کے حقوق کے لیے اٹھے والی آوازوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان حقوق کے لیے جاری پرامن تحریک کو دبا سکتا ہے

وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بھروچا کی مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کے قتل کی پرزور مذمت

جمعہ 15 جون 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بھروچا نے مقبوضہ کشمیر میں ممتاز صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسی بزدلانہ کاروایوں سے حق خودارادیت اور نہتے کشمیروں کے حقوق کے لیے اٹھے والی آوازوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان حقوق کے لیے جاری پرامن تحریک کو دبا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے ستر سالوں سے بھارت نے شجاعت بخاری جیسی سیکڑوں ہزاروں آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی ہے جس میں اسے ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم میں اضافہ کر رہا ہے ایسے ہی آزادی اور حق خودارادیت کی اس جدوجہد کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کا اعتراف خود بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کیا ہے اور اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے دریغ طاقت کا استعمال بھارت کے مزموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے اور یہ کہ آزادی کی اس تحریک میں کشمیری نوجوانوں کہ شمولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات کو دنیا سے چھپانے کے لیے وہاں غیر ملکی مبصرین کو داخلے کہ اجازت نہیں دیتا تو دوسری جانب طاقت کے اس بے دریغ استعمال سے مقبوضہ کشمیر کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں کو بھی کچلنے کی کوشش کر رہا ہے ، انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے وحشیانہ طاقت کے اسی قسم کے استعمال کا ذکر مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے جس میں بھارتی فوج او ر سیکورٹی اداروں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کوبے نقاب کیا گیا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کہ اس رپورٹ سے انصاف کے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے علمبددار ان ممالک کی آنکھیں کھل جانی چائیں جو اپنے ذاتی معاشی اور سیاسی مفادات کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں آئے روز ہونے والے ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی کے شرم ترین واقعات سے آنکھیں چراے بیٹھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا دیرپا حل صرف اور صرف مزاکرات کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کو ہٹ دھرم رویے کو ترک کر نا ہو گا اور کشمیروں کو ان کا حق خودارادیت دینا ہوگا جس کے لیے پاکستان تمام عالمی فورمز پر کشمیروں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا اور کشمیروں کی ہر قسم کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔