پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا ،ْترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْ بھارت کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت حقائق چھپا نہیں سکتا ،ْبھارت کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرے ،ْایف اے ٹی ایف پر امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں ،ْ ڈاکٹر محمد فیصل کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 21 جون 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا ،ْ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْ بھارت کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت حقائق چھپا نہیں سکتا ،ْبھارت کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرے ،ْایف اے ٹی ایف پر امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں۔

جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے پاک افغان امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے ،ْاب افغان قیادت کو طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ملا فضل اللہ افغانستان میں مارا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان گڈ طالبان اور بیڈ طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا، پاکستان تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنائیگا۔ترجمان محمد فیصل نے پاکستان اور بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں 291 بھارتی قیدیوں کو آزاد کیا ہے اور عید پر سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کمیشن کے قیام کی تجویز کا بھی خیر مقدم کرتا ہے، بھارت کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت حقائق چھپا نہیں سکتا، بھارت اگر کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے دے، پاکستان کمیشن آف انکوائری کو آزاد کشمیرکے دوریکی دعوت دیتا ہے۔

محمد فیصل نے کہا کہ بھارت اس سے پہلے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھی بھاگ چکا ہے ،ْ پاکستان نے کلبھوشن سے متعلق حقائق سامنے رکھنے کا کہا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت بخاری کا بہیمانہ قتل بھارتی فوج کے ظلم کا عکاس ہے، کشمیر میں صحافیوں کو بھی تحفظ حاصل نہیں، بھارت نے شجاعت بخاری کے قتل کا سیاسی استعمال کرنیکی کوشش کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی وزارت خزانہ اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کے ہیوسٹن میں موجود قونصل جنرل نے 23 مئی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ،ْ انہوں نے متعلقہ امریکی حکام سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان نے سابق پاکستانی سفیر جمشید مارکر اور ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔