سابق وزیراعظم سردار عتیق کے دور حکومت میں پورے آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کے جال بچھائے گئے اور خطے کو تعمیروترقی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ علاقہ بنانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کیلئے بہترین کردار ادا کیا ہے

مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 26 جون 2018 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے دور حکومت میں پورے آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کے جال بچھائے گئے اور خطے کو تعمیروترقی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ علاقہ بنانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کیلئے بہترین کردار ادا کیا اور مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں یکساں اور برابری کی سطح پر وسائل کا استعمال کر کے خطے کے عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی اور یہی وجہ ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر آزادکے خطہ کے عوام مسلم کانفرنس کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیںموجودہ حکومت کی طرف سے غیر امتیازی سلوک انتہائی افسوسناک ہے حکومت کی طرف سے تعمیروترقی کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی جس سے اس حکومت کی پالیسیاں صرف پانچ ماہ بعد ہی آشکار ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دورہ اقتدار میں لوڈشیڈنگ، پانی اور بنیادی حقوق جیسے سنگین بحران ختم نہیں کر سکی حالانکہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے چھ ماہ اور بعد میں دو سال کے اندر بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال لوڈشیڈنگ کی گھمبیر صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات سے یہ واضع ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے پاکستان میں سیاسی دھماکہ ہونے کے قریب ہے جس کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے جس پر قابوپانا انتہائی ضروری ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں مساوی بنیادوںپر وسائل کر خرچ کرئے تاکہ آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا عمل بحال ہو سکے لیکن حکومت کی طرف سے تاحال اس حوالہ سے کوئی قابل قدر اقدام نہیںکیا جارہا ہے بلکہ الیکشن سے قبل جو اعلانات کیے گئے وہ بھی پورے نہیں ہو سکے جس سے حکومت کی کارکردگی پر ابھی سے انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر نے ماضی میں ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے اقدامات کیے آج تک آزادکشمیر کے اندر کوئی بھی حکومت اتنا ریلیف فراہم نہیں کر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ان جیسا مدبر، ذہین اور اعلیٰ سیاسی سوچ و بصیرت رکھنے والالیڈر موجود نہیں ۔