
الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست (کل) جاری کی جائے گی
جمعہ 29 جون 2018 21:59

(جاری ہے)
امیدواروںکی جانب سے جمعہ کو کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل مکمل کیا گیا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔ ملتان سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے دستبردار ہو گئے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق جاوید ہاشمی نے این اے 155 اور این اے 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لئے۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر تحریک انصاف، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹس ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ این اے 52 سے راجہ خرم نواز، این اے 53 سے پارٹی چیئرمین عمران خان اور این اے 54 سے اسد عمر کا پارٹی ٹکٹ جمع کرایا گیا۔ حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کورنگ امیدوار علی بخاری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے این اے 53 اور 54 میں میاں اسلم نے اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے جبکہ (ن) لیگی امیدوار انجم عقیل نے این اے 54 سے اپنا پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرا دیا۔ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 سے متحدہ مجلس عمل کے رضا احمد شاہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 13 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سرفراز افضل نے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا نے قومی اسمبلی کی نشست این ای243 کراچی کے لیے ٹکٹ جمع کرادیا، این اے 242 سے (ن) لیگ کے حاجی شرافت علی نے پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرا دیا۔کراچی کی ہی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے پیپلز پارٹی کے فرخ نیاز تنولی نے پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرا دیا۔ کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 92 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا شاہد نے ریٹرننگ افسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا جبکہ پی ایس 104 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نوراللہ اچکزی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ لاہور سے مریم نواز کے این اے 125، حمزہ شہباز کے این اے 132، سردار ایاز صادق کے این اے 125سے کاغذات واپس لے لئے گئے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6کشمور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شبیر حسین بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ یاد رہے کہ انتخابی عمل کیلئے پہلے مرحلہ میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد سکروٹنی کا عمل مکمل ہوا اور تیسرے مرحلہ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.