
عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کا دوسرا نام مقناطیس رکھ دیا
فضل الرحمن کا اقتدار سے باہر رہناایسے ہے جیسے پانی بنا مچھلی کارہنا ہے، لیکن لگ رہا ہے اس بار مچھلی کوپانی نہیں ملے گا،عوام الیکشن میں امیدواروں کومت دیکھیں صرف بلے پرمہر لگائیں،اقتدار میں آکرکرپشن ختم کردوں گا۔ کوہاٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 7 جولائی 2018
18:41

(جاری ہے)
یہ حکومت پاکستان میں کرتے ہیں لیکن چھٹیاں بیروں ملک مناتے ہیں۔
کرپشن ملک کے اداروں کوتباہ کردیتی ہے۔بائیس سال پہلے کہا تھا کہ کرپشن ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن سے اداروں کوتباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا توملک میں کرپشن ختم کرکے دکھاؤں گا۔اس سے قبل انہوں نے پیرآف گولڑہ شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی جوبنیاداسلامی اصولوں پر رکھی گئی اس کی بنیاد پرمسلمانوں نے طویل عرصہ دنیا پرحکومت کی۔میرا ایمان ہے کہ ہم اصولوں پرعمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر10پہلے قرضہ چھ ہزار ارب اور آج 27ہزار ار قرض ہے۔ہم قانون کی بالادستی کانظام قائم کریں گے۔نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا کہ میری بیٹی اور عام آدمی کیلئے ایک قانون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 300ارب کا جواب دینا ہے۔جبکہ نوازشریف جھوٹ پرجھوٹ بولتے رہے۔تاہم کل کے فیصلے میں سب کچھ سامنے آچکا ہے۔ن لیگ کے لوگوں کوکہنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ نے اللہ کوجواب نہیں دینا ۔اللہ نے جتنے موقعے نوازشریف کودیے اتنے موقعے کسی کونہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ یا رکھیں جیت کی صورت میں اپنے پاؤں زمین سے نہ اٹھنے دیں۔اللہ کی ذات ہمیشہ رہنے والی ہے انسان فانی ہے۔پاکستان کودلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔آج ہم سب پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک کوملکر آگے لیکر چلیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی اپنے آپ کومسلمان نہیں کہہ سکتا جونبی پاک ﷺ کوآخری نبی نہیں مانتا۔راجا ظفرالحق کی رپورٹ کوقوم کے سامنے لایا جائے۔پتا چلنا چاہیے کن لوگوں کوخوش کرنے کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔اس موقع پر پیرآف گولڑہ شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کویقین دلایا کہ ملک میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
ایران کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال یو این چیف کا اظہار تشویش
-
سانجھی دنیا سانجھی صحت: یوگا کے عالمی دن پر ہم آہنگی کا پیغام
-
غزہ: بھوک سے لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، انروا
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں شدت سے وسیع نقل مکانی کا خطرہ، یو این ادارے
-
اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں
-
لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عشائیہ
-
پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے
-
سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی وزیرداخلہ کا بیان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے
-
خواجہ آصف جیسے اپنی نوکری لگ جانے پر خوش ہیں
-
ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن یورپ سے نہیں
-
تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر اور طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.