Live Updates

میر ا مقابلہ پسماندگی غربت بے روز گاری جہالت سے ہے ،کسی سیاستدان اور سیاسی جماعت سے نہیں ،بلاول بھٹو زرداری

ملک کی ہر ماں کی دیکھ بھال میری زمہ داری ہے ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جس میں قانون کی حکمرانی ہو اور ہر شخص کو آگے بڑھنے کی مواقع ملیں ملک کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، خان گڑھ میںجلسہ عام سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 22:50

�ظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میر ا مقابلہ پسماندگی غربت بے روز گاری جہالت سے ہے کسی سیاستدان اور سیاسی جماعت سے نہیں ہے ملک کی ہر ماں کی دیکھ بھال میری زمہ داری ہے ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جس میں قانون کی حکمرانی ہو اور ہر شخص کو آگے بڑھنے کی مواقع ملیں ملک کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خان گڑھ میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 50 سال میں اپنی جمہوری جدو جہد کی خان گڑھ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم مرکز ہے جہاں بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان نے اپنی جدو جہد کا چراغ بجھنے نہیں دیا نوابزادہ اور محترم بے نظیر بھٹو شہید نے مل کر ظالموں اور آمروں کے خلاف جدوجہد کی انہو ںنے کہا کہ نوابذادہ افتحار میرے ساتھ کھڑے ہیں ہم مل کر شہید بے نظیر بھٹو کا وعدہ پورا کرنے اور پاکستان بچانے کی جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے خان گڑھ میں پہلے بھی ترقیاتی منصوبوںپر کام کر کے عوام کی خدمت کی ہم خدمت کا وہی جذبہ لے کر آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں میں نے بہت سا سفر کیا اور بہت سا سفر باقی ہے عوام نے ہر جگہ میرا پر جوش استقبال کیا خان گڑھ کے عوام نے گرمی کے باوجود جس جوش سے استقبال کیا وہ یقیناً بھاری استقبال ہے انہو ںنے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کو پھانسی ،شاہ نواز بھٹو کو زہر دیا گیا میر مرتضیٰ کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور محترم کو شہید کر دیا گیا آصف علی زرداری کو 11 سال قید میں رکھا گیا لوگ مجھے پوچھتے ہیں کہ آپ سیاست میںکیوں ہو ہم وہ خون ضائع نہیںہونے دیں گے عوام کو وارث نہیں چھوڑیں گے اس جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے ان کے وعدہ نبھائیں گے انہو ںنے کہا کہ ان جیالوں کو سلام جنہوںنے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 10 سال بعد بی بی کے بیٹے کے پہلے انتخابات میں میرے ساتھ کھڑے ہیں ہر بیٹے کی زمہ داری اپنی ماں کا خیال رکھنا ہوتا ہے اب ملک کی ہرماں کا خیال رکھنا میری زمہ داری ہے میر امقابلہ کسی سیاستدان سیاسی جماعت سے نہیں عوام کی محرومیوں پسماندگی ، بے روزگاری غربت اور معاشی نا انصافی سے ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میںمعاشی نا انصافی کو دور کرنے کے لئے صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قدم اٹھایا انہو ںنے نہ صرف ملک کو 22 خاندانوں کے تسلط سے آزاد کرایا بلکہ اصلاحات کر کے زرعی زمین کو کسانوں میں تقسیم کی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو ہمشیہ غربت عوام کی خدمت کر تی ہے میں ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جس میں ملک کے ہر شہری کو آگے بڑھنے اوراپنی زندگی سنوارنے کے برابری کے مواقع ملیں یہ معاشی انصاف ہے میں استحصال سے پاک معاشرہ چاہتا ہوں جس میں قانون کی حکمرانی ہو قانون سب کو ایک نظر سے دیکھے صحت اور تعلیم کا ایک ایسا نظام ہو جو لوگوں کو بہتر زندگی کی ضمانت دے سکے میں یہ تمام چیزیں ملک کے لئے حاصل کر کے رہوں گا دنیا کی کوئی طاقت شہید بی بی کے اس مشن کو پورا کرنے سے نہیں روک سکتی انہو ںنے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اس مشن کو پور اکرنے کے لئے اپنی ساری زندگی جدوجہد کی وہ جیلوں میں گئیں جلا وطنی کا ٹی وہ ایک آمر کے بعد دوسرے آمر سے ٹکرائیں ان کی جدو جہد عوام کے حقوق کے لئے بھی اس ملک کے عوام کو با اختیار بنانے دھشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور ایک جمہوری پاکستان کی تھی یہ لڑائی لڑتے ہوئے محترمہ نے اپنی جان دے دی انہو ںنے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد مشکل حالات میں آصف زرداری نے ملک کو سنبھالا جب پورے ملک میں آزادی سند ھ میںپاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگ چکا تھا سوا ت پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کا جھنڈا اتر چکا تھا تمام تر مشکلات کے باوجود زرداری نے ملک کو سنبھالا وفاق کو مضبوط کیا آغاز حقوق بلوچستان دیا اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق ساتواں این ایف سی ایوارڈ دیا ۔

(جاری ہے)

غریب خواتین کی مدد کے لئے بے نطیر ان کم سپورت پروگرام دیا ملک کی برآمدات بڑھائیں اقتصادی راہداری اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن جیسے معاہدے کے ملک کے کسانوں کو خوشحال کیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام اور کسان دوست منشور لے کر آیا ہے ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لئے ہمارے پاس واضح پرو گرام ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جب کسان خوشحال ہو گا توملک خوشحال ہو گا ہم کسانوں کے بے نظیر بھٹو کارڈ دیں گے کسانوں کی رجسٹریشن ہو گی اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور قرضے ملیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اقتدار کی ہوس نہیں میں اپنے لئے اقتدار نہیں چاہتا میں ملک کی غربت کے خاتمنے معاش استحصال کے خاتمے نوجوانوں کے روز گار تعلیم کی بہتری دھشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور عوام کی خوشحال کے لئے اقتدار چاہتا ہوں الیکشن عوام کے حقوق کی جنگ ہے انتخابات کے لئے منشور چاہئے ووٹ کی بنیاد نظریہ منشور اور پالیسی ہونی چاہئے۔

عمران خان 5 سال میں خیبر پختو نخواہ کونہ بدل سکے تو ملک کو کیا بدلیں گے عوام کو بتائیں انہیں شو باز چاہئے یا یوٹرن چاہئے یا پھر عوام کے حقوق کا تحفط چاہئے۔ انتخابات میں 2 ہفتے باقی ہیں اور پاکستان کو بدلنے والے کے پاس ابھی منشور نہیں ہمارے منشور میں بھوک مٹاؤ پروگرام ہے ہم غریبوں کو فوڈ کارڈ دیں گے ہر علاقے میں فوڈ کارڈ کھولے جائیں گے جو خواتین چلائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سند ھ میں بلا سود قرضے دے کر متعدد خاندانوں کو قرضوں سے نکالا سندھ میں 14 نئی جامعات ، 8 دل کے ہسپتالوں سمیت درجنوں نئے ہسپتال بنائے میں نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کا مقدمہ لڑا گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں چند لوگوں کو جنوبی پنجاب یاد آیا جاتی امراء لمیٹڈ کمپنی نے پنجاب کو ہمیشہ اپنی جاگیر سمجھا ہم اپنے منشور کے تحت جنوبی پنجاب کو صوبہ بناکر رھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات