لوٹے گئے اربوں روپے بیرون ملک سے واپس لانے کے چیف جسٹس کے ریمارکس خوش آئند ہیں‘میاں مقصود احمد
ماضی کے حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں،سابقہ حکومتوں نے مایوس کیا،متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے گی‘صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب کی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 12 جولائی 2018 19:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن کامکمل قلع قمع اور کرپٹ افراد کاخاتمہ نہیں ہوجاتاملک وقوم ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتے۔پاکستان خداتعالیٰ کے فضل وکرم سے وسائل کی دولت سے مالامال ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے بھرپور اندازمیں فائدہ اٹھایاجائے۔
عاقبت نااندیش پالیسیوں کی بدولت قوم پر قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں۔اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہے۔عوام کو دووقت کی باعزت روٹی کمانابھی دشوار ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دن بدن روپے کی بے قدری اورڈالر کی قیمت میں اضافے نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔صنعتیں تباہ وبرباد اورمزدوربے روزگارہورہے ہیں۔رہی سہی کسر نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مسائل کے حل کے لیے دیانتدارقیادت کی اشدضرورت ہے۔المیہ یہ ہے کہ ہمیں70برسوں سے محب وطن قیادت کے فقدان کاسامنا ہے۔انشاء اللہ2018کے انتخابات میں دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے کامیاب ہوکر عوام کامعیار زندگی بلند کرے گا۔ہم لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کریں گے۔کرپشن کاخاتمہ اور بیرون ملک منتقل کی گئی تمام غیر قانونی دولت کوواپس لائیں گے۔ہمارے پاس ملک کے عوام کی خدمت کامنشور ہے۔سودی نظام کاخاتمہ کرکے ملکی معیشت کواسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق استوار کیاجانا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.