Live Updates

آصف علی زر داری نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی

عدالتیں انصاف کریں تو سب عدالتوں کی عزت کرینگے ،ْ نوازشریف اور مریم اپنے ساتھ پوری فوج لے کر آرہے ہیں ،ْ نوازشریف کی واپسی پر امن وامان کے حوالے سے خدشات ہیں تو نگران حکومت کو اقدامات کرنے ہونگے ،ْمولانا بخش چانڈیو وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے لوگوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے، پیپلز پارٹی الیکشن موخر کرنے کی حامی نہیں ہے ،ْ شیری رحمن میڈیا نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرکے آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غلط خبریں چلائیں ،ْاعتزاز احسن چیف جسٹس جو حکم جاری کرینگے قبول ہوگا‘ عدالت نے صاف کہہ دیا ،ْآصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالے جاسکتے ،ْ فاروق ایچ نائیک

جمعرات 12 جولائی 2018 21:19

آصف علی زر داری نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ آصف علی زر داری نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ،ْ عدالتیں انصاف کریں تو سب عدالتوں کی عزت کرینگے ،ْ نوازشریف اور مریم اپنے ساتھ پوری فوج لے کر آرہے ہیں ،ْ نوازشریف کی واپسی پر امن وامان کے حوالے سے خدشات ہیں تو نگران حکومت کو اقدامات کرنے ہونگے ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پا کستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ عدالتیں انصاف فراہم کریں تو سب عدالتوں کی عزت کریں گے اور پیش بھی ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بی بی شہید تو پاکستان اکیلی وا پس آئی تھیںاور پھر بھی ان کو جیل میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو عدالتوںنے مجرم قرار دیا ہے لیکن وہ اپنے ساتھ پوری فوج لے کر آرہے ہیں۔

نواز شریف کی واپسی پر امن و امان کے حوالے سے خدشات تو ہیں جس کیلئے نگران حکومت کواقدامات کرنا ہوں گے تاکہ صورتحال خراب نہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور خود کو قانون کے حوالے کیا ہے ،ْ اب بھی آصف زرداری عدالتوں کا احترام کریں گے اور قانون کے مطابق خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ (ن)لیگ کے کارکنان کو اٹھایا جا رہا ہے، ہمارے ورکرز پر دبائو ڈالا جا رہا ہے، آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس اچانک کھول دیا گیا، بغیر تفتیش کے آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، قبل از انتخابات دھاندلی جیسی باتیں ہورہی ہیں، کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا تھا، قواعد و ضوابط سے متعلق الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں، وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے لوگوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے، ہماری جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کو نااہل کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن موخر کرنے کی حامی نہیں ہیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ میڈیا نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرکے آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غلط خبریں چلائیں۔ چیف جسٹس نے اپنے فیصلے کی وضاحت کردی الیکشن پچیس جولائی کو ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیف جسٹس جو حکم جاری کریں گے قبول ہوگا‘ عدالت نے صاف کہہ دیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالے جاسکتے‘ سپریم کورٹ نہیں چاہتی شفاف الیکشن پر کوئی سوال اٹھے۔ انہوںنے کہا کہ یہ تمام واقعات صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی جیت ہوگی۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کا زرداری گروپ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی آر میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام نہیں ہے۔ پیرا گراف چار کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا تھا ،ْ عدالت کے تمام سوالوں کے جواب دینے کے لئے تیار ہیں پتہ کرنا ہے ڈیڑھ کروڑ روپے کس نے اکائونٹ میں ڈالے پیپلز پارتی کو بدنام کرنے کے لئے یہ سب ہورہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات