آسیہ اندرابی کا انٹرویو شائع کرنے بھارتی حکام سیخ پاش ‘کشمیری صحافی کی نئی دہلی طلبی

عاقب جاوید کا واحد جرم حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کا انٹرویو کرنا تھا جو 15 جنوری کو ہفتہ وار میگزین میں شائع ہوا تھا

اتوار 15 جولائی 2018 13:00

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) زیر حراست حریت پسند خواتین رہنمائوں سے تفتیش کرنے والے بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے نے معروف کشمیری صحافی عاقب جاوید کو بھی نئی دہلی طلب کرلیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے تفتیشی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دخترِ ملت کی چیئر پرسن ا?سیہ اندرابی سے تعلق رکھنے پر کشمیری صحافی عاقب جاوید کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے جہاں سپرنٹنڈنٹ وکاس کتھیریا اٴْن سے تفتیش کریں گے۔

(جاری ہے)

کشمیری صحافی عاقب جاوید کا واحد جرم حریت پسند خاتون رہنما ا?سیہ اندرابی کا انٹرویو کرنا تھا جو 15 جنوری کو ہفتہ وار میگزین میں شائع ہوا تھا۔ اس انٹرویو میں ا?سیہ اندرابی نے بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت، ا?ئندہ ہونے والے انتخابات اور حریت پسند جماعتوں کی جدوجہد پر کھل کر گفتگو کی تھی۔واضح رہے کہ 23 مارچ 2018ء کو یوم پاکستان کے موقع پر ا?سیہ اندرابی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا جس پر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے اپریل میں ا?سیہ اندرابی سمیت دو ساتھی خواتین کو حراست میں لے لیا تھا بعد ازاں تینوں خواتین رہنماو?ں کو 6 جولائی کو غیر قانونی طور پر سری نگر جیل سے نئی دہلی منتقل کردیا گیا تھا۔