دشمن کی کوشش ہے کہ الیکشن کو رکوایا جائے لیکن ہم کسی بھی صورت میں الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں، بریگیڈیئر (ر)) حارث

الیکشن 25جولائی کو اپنے وقت پر ہوں گے،الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات21سے 23جولائی تک مکمل کرلئے جائیں گے پنجاب اور بلوچستان کے بارڈرز پر رینجرز کی چیک پوسٹیںقائم کی جارہی ہیں تاکہ شرپسند عناصر پنجاب یا بلوچستان سے سندھ میں آجانہ سکیں افراد کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیٹرہ لاکھ سے پچاس ہزار تک کے جرمانے کئے گئے ہیں، مشیر جیل خانہ جات سندھ کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) حکومت سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر)) حارث نے کہا ہے کہ دشمن کی کوشش ہے کہ الیکشن کو رکوایا جائے لیکن ہم کسی بھی صورت میں الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیںگے، الیکشن 25جولائی کو اپنے وقت پر ہوں گے،الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات21سے 23جولائی تک مکمل کرلئے جائیں گے،سندھ میں 5673 نتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیںجن میں 2165پولنگ بوتھ ہوں گے۔

892ایسے پولنگ اسیٹیشنز تھے جن پر پانی، بجلی سمیت دیگر ضروری سہولتیں موجود نہیں تھیں ان پر ان تمام چیزوں کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات دے دیئے گئے ہیں،پنجاب اور بلوچستان کے بارڈرز پر رینجرز کی چیک پوسٹیںقائم کی جارہی ہیں تاکہ شرپسند عناصر پنجاب یا بلوچستان سے سندھ میں آجانہ سکیں،ہم نجی اداروں کے بجائے حکومتی اداروں سے ا لیکشن کے لئے کرایہ پر سی سی ٹی وی کیمرے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر لگا رہے ہیں ،152حکومتی اہلکار بعض سیاسی جماعتوں کے لئے مدد گار کے طور پر کام کر رہے تھے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، 33افراد کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیٹرہ لاکھ سے پچاس ہزار تک کے جرمانے کئے گئے ہیں،وزیر اعلی سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ 25جولائی تک روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع صوبائی وزیر آبپاشی مختار شاہ، سیکریٹری اطلاعات ، اور ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں بھی موجود تھیں، بریگیڈئر (ر) حارث نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن نہیں چاہتا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں اور انھیں رکوادیا جائے لیکن ہم کسی بھی صورت میں بھی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، الیکشن 25جولائی کو اپنے وقت پر ہوں کیونکہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے ، اور پاکستان میں استحکام ہو اورمعاشی طور پر مضبوط ہو انھوں نے کہا کہ ، الیکشن کے حوالے سے سندھ میں تمام انتظامات 21سے 23جولائی تک مکمل کر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی سطح پر نگراں حکومت کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، 892ایسے پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں پانی ، بجلی اور دیگرضروری سہولتیں موجود نہیں تھیں اس کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات دے دیئے گئے ہیں، ان محکموں نے کام شروع کردیا ہے، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اس کے لئے یہ سی سی ٹی وی کیمرے کرائے پر حاصل کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں نجی اداروں کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے حکومتی اداروں سے کام لیا گیا ہے، تاکہ عوام کا کم سے کم پیسہ خرچ ہوں،حکومتی ادارے این آئی سی ٹی کے تقریبا 600افراد ان کیمروں کو نصب کرنے پر لگے ہوئے ہیںخفیہ کیمروں کی تنصیب پر 60کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا جاتا تھا لیکشن اب عمل کروایا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں 5673انتہائی حساس اور 6240حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں،10پولیس اور ینجرز کے اہلکار موبائل گاڑیوں پر پولنگ اسٹشننوں کی حدود میں پیٹرولنگ کریں گے جبکہ 7ہزار افراد موٹر سائیکلوں پر پولنگ اسٹیشنو کے اردگرد پیٹرولنگ کریں گے،فوج ، رینجرز، پولیس اہلکاروں کی مدد کے لئے ایکسائزاور انکروچمنٹ کے عملے سے بھی سیکیوریٹی لئے بلایا گیا ہے۔

بریگیڈیر حارث نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے لئے سندھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر 44آپریشنز کئے ہیں اور ان سے اسلحہ بھی بڑی تعداد میں برآمد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب، اور بلوچستان کی سرحدوں پر رینجرز کی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں تاکہ بلوچستان سے اور پنجاب سے شروپسند عناصر آجا نہ سکیں۔انھوں نے کہا کہ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر دو فوجی جوان اندر اور دو باہر ڈیوٹیاں دیں گے، زیادہ امن و امان کے حوالے سے کام رینجرز اور پولیس اہلکاروں کا ہوگا۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ اندرون سندھ میں پانی کی چوری روک دی ہے، جس کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا تھا۔ پہلے چالیس سے پینتالیس فیصد پانی کی کمی کا سامنا تھا اب یہ کمی صرف 10فیصد رہ گئی ہے، اور بارشوں کے شروع ہونے کے بعد یہ دس فیصد کمی بھی نہیں رہے گی۔انھوں نے کہا کہ آج 25جو لائی تک وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔