Live Updates

تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنما سید ذیشان حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ بیرسٹرسلطان کی ہدایت پر انتہائی متحرک

جڑوا ں شہروں میں میں مختلف انتخابی حلقوںمیں کارنر میٹنگ و تقاریب کا انعقاد کشمیری ووٹ صرف تحریک انصاف کے حق میں کاسٹ کروانے کیلئے تحریک انصاف آزادکشمیرنے سپیڈ تیز کردی

جمعہ 20 جولائی 2018 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری صدر تحریک انصاف آزادکشمیر کی ہدایت پر انتہائی متحرک،راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف انتخابی حلقوںمیں کارنر میٹنگ و تقاریب کا انعقاد، کشمیری ووٹ صرف تحریک انصاف کے حق میں کاسٹ کروانے کیلئے تحریک انصاف آزادکشمیرنے سپیڈ تیز کردی۔

اسلام آباد این اے 53کے مختلف علاقوں میںانتخابی تقاریب سے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنماء سابق سینیٹرسید ظفر علی شاہ، کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 53اور عمران خان کے دست راست زلفی بخاری، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری الیاس مہربان اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والوں کی خوش قسمتی ہیکہ ان کا ایم این اے ہی انکا وزیراعظم ہو گا۔

(جاری ہے)

عمران خان تعلیمات رسول اکرام (ص)کی روشنی میں وزیراعظم بن کر پاکستان کو دنیا کی ایک عظیم، طاقت و ر اور فلاحی ریاست بنائیں گے، جہاں ریاست ہر عام و خاص کو ایک نظام کے تحت صحت تعلیم اور روزگار فراہم کرے گی۔ آج پاکستان بھر میں صرف عمران کے ہی چرچے ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہیکہ25جولائی کی شام جشن کی شام ہو گی ۔ملک بھر میں شادیانے بجائے جائیں گے اور26جولائی کا سورج ایک عظیم ، طاقتور اور خوشحال مملکت کے قیام کا عزم لے کر طلوع ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں قرضوں، اورکرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ پاکستان کو ان تاریکیوں سے نکالنا انتہائی مشکل کام ہے جو کہ صرف دیانت دار قیادت ہی کرسکتی ہے۔ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا تیزآندھی بن کرچل پڑی ہے ۔ انشا اللہ پاکستان کے مرکز اور چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔ اللہ نے اس الیکشن میں قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔

اور ہم سب کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا ہے۔ تاریخ بننے جارہی ہے ایک نیا پاکستان بننے جا رہے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک پاکستان بنا یا تھا ۔آج عمران خان آپ تمام ساتھیوں کیساتھ ملکر ایک نیا پاکستان بنا رہا ہے۔ لہذا اٹھ کھڑے ہوں اور ان تاریخی لمحات کاحصہ بنتے ہوئے اپنے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک نیا بہتر اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات