Live Updates

پاکپتن میں ن لیگ کے امیدوار احمد مانیکا چھا گئے

حلقہ این اے 145میں ن لیگ کے امیدوار احمد مانیکا نے پی ٹی آئی امیدوار کو بڑی لیڈ سے شکست دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 جولائی 2018 16:53

پاکپتن میں ن لیگ کے امیدوار احمد مانیکا چھا گئے
پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2018ء) پاکپتن کے حلقہ این اے 145 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔حلقہ این اے 145 کے 446 کے پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ سامنے آیا ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حقلے میں ن لیگ کے احمد مانیکا ایک لاکھ 18ہزار 581 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار محمد شاہ کھگہ 90ہزار 683 ووٹ لے کر ناکام رہے۔

اس حلقے میں ن لیگ کے احمد مانیکا نے تحریک انصاف کے امیدوار کو بڑی لیڈ سے شکست دی ہے۔واضح رہے کہ کلپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوا ہے۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عامانتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار تھے۔۔۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں تھے جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں تھے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں تھے۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں تھے ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پر 946 امیدوارمیدان میں تھے۔اسلام آباد کے قومی اسمبلیکے 3 حلقوں پر کل 59 امیدوار تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات