Live Updates

پی ٹی آئی کشمیر نے پیپلز پارٹی کی کھوئی رٹہ سے بڑی وکٹیں حاصل کر لیں

چوہدری افتخار درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئے

جمعرات 2 اگست 2018 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پی ٹی آئی کشمیر نے پیپلز پارٹی کی کھوئی رٹہ سے بڑی وکٹیں حاصل کر لیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چوہدری افتخار مقدم اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئے اس بات کا اعلان چوہدری افتخار مقدم ایڈووکیٹ نے جمعرات کو یہاںپی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کوخوش آمدیدکہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ انکی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گااور انہیں پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میں آزاد کشمیر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے باضمیر رہنمائوں اور کارکنوں سے کہوں گا کہ وہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے تبدیلی لانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد اب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی کامیابی کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔اب آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کی پیداوار حکومت کا بوریا بستر گول ہونے کو ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں کھوئی رٹہ سے درجنوں افراد کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں میں چوہدری افتخار مقدم ایڈووکیٹ کے علاوہ ساجد مسکین چوہدری، محمد بشیر کٹھانہ، الیاس چوہدری، امجد حنیف چوہدری،امانت حسین چوہدری،چوہدری سفیر، نذر چوہدری، چوہدری بشیر یونس،چوہدری جبار یونس، چوہدری عظیم، چوہدری حمید، انصر چوہدری، اصغر چوہدری، شوکت شریف، مظہر اقبال کٹھانہ، نوید چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے بانی صدر راجہ مصدق،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان ، ڈاکٹر انصر ابدالی وردیگر بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوشاں ہوگی اور ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے بھی کام کرے گی اور عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے بھی کام کرے گی۔ہم عمران خان کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دئیے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات