پرامن اور کامیاب انتخابات کا انعقاد ہماری شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے ،جسٹس (ر) دوست محمد خان
یہ آسان کام نہیں تھا اس کو ممکن بنانے کیلئے مجھے دن رات جاگنا پڑا صوبے میں نئے شامل ہونیوالے سات اضلاع کو قومی دھارے میں لانا اور اُنہیں بنیادی سہولیات اور ترقی کے مواقعوں میں شامل کرنا اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے بصورت دیگر ان اضلاع میں خلاء رہ جائے گا جو دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں استعمال کر سکتے ہیں،نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 11 اگست 2018 21:57
(جاری ہے)
ہم نے اچھی حکمرانی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کی اور آئندہ حکومت کیلئے ایک مخلصانہ روڈ میپ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ یہاں اچھی حکمرانی بہت ضروری ہے کیونکہ یہاں کے لوگوں نے مصیبتیں جھلیں ہیں ، تکالیف اُٹھائی ہیں۔
قربانیاں دی ہیں ۔پرائی جنگ میں پورے صوبے کا انفراسٹرکچر تباہ ہو ا ہے ۔ یہاں کے لوگوں کو ریلیف دینا بہت ضروری ہے ۔ صوبے میں نئے شامل ہونے والے سات اضلاع کو قومی دھارے میں لانا اور اُنہیں بنیادی سہولیات اور ترقی کے مواقعوں میں شامل کرنا اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے بصورت دیگر ان اضلاع میں خلاء رہ جائے گا جو دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمیں آئین کے تحت جو ذمہ داری سونپی گئی تھیں اسے الله تعالیٰ کے فضل و کرم، عوام، فورسز ، سرکاری افسران ، میڈیا اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔ اُنہوںنے کہاکہ ہم نے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا کہ دانستہ یا غیر دانستہ کوئی چھوٹی سے بھی بات ایسی نہ نکلے جس سے کسی ایک پارٹی یا اُمیدوارکو جانبداری کا شبہ ہو ۔ اسلئے میں نے اپنی تمام کابینہ کو بھی خصوصی ہدایت کی تھی کہ میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران بہت احتیاط سے کام لیں۔ اُنہوںنے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ غیر جانبدار ، صاف، شفاف الیکشن کا انعقاد کیا۔ الیکشن اور سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے عمل سے بھی غافل نہ رہے بلکہ روزانہ رات 3 بجے تک کام کرکے آنے والی حکومت کیلئے ایک زبردست گائیڈ لائن اور روڈ میپ بھی تیار کرلیا جس پر اگلی حکومت آگے چل کر صوبے کے عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں میڈیا کے سینئر جرنلسٹس کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کابینہ کے ارکان ، سرکاری حکام اور مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیف اور سینئر صحافی بھی موجود تھے ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چونکہ صوبہ خیبرپختونخوا افغانستان اور سابقہ قبائلی علاقہ جات سے منسلک ہے اسلئے ہمیں الیکشن کے دوران سکیورٹی کا بہت بڑا چیلنج درپیش تھا۔ اُنہوںنے کہاکہ میں نے اپنے طور پر پاکستان کے تمام انٹیلی جنس اداروں کو ایک پیج پر جمع کرنے کی کوشش کی ۔ آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت سے سکیورٹی کیلئے ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری منگوائی۔ تمام فیلڈ افسران سے پروٹوکول کا خیال کئے بغیر 24 گھنٹے رابطے میں رہا جس کے نتیجے میں دو بدقسمت واقعات کے علاوہ مجموعی طور پر الیکشن کا انعقاد دیر پا اور پر امن رہا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے انوسٹی گیشن اور انکوائری بڑے سائنسی طریقے سے کی اور ان دونوں واقعات میں ملوث افراد جلد گرفتار ہو جائیں گے ۔ سابق جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ اس دوران اُنہوںنے اپنی کابینہ اور پوری ٹیم کی مدد سے تمام صوبائی محکموں میں اصلاحات لانے، نئی پالیسیاں بنانے اور آنے والی حکومت کیلئے روڈ میپ تیار کرنے پر دن رات محنت کی ۔ روزانہ کی بنیاد پر انتظامی سیکرٹریوں اور فیلڈ حکام سے ملکر اجلاس کئے ۔ اُنہوںنے کہاکہ محکمہ صحت ، آبپاشی ، توانائی ،سوشل ویلفیئر الغرض ہر شعبے کیلئے متعدد مختصر المدتی اور کثیر المدتی پلان اور منصوبے تیار کئے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر آنے والی حکومت نے ان منصوبوں پر عمل کیا تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارا صوبہ نہ صرف خود کفیل ہوگا بلکہ ضرورت سے زیادہ اشیاء باہر کے ممالک کو برآمد بھی کرے گی۔ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کے بے شمار ذرائع ہیں۔ سوات، دیر ، چترال اور جنوبی اضلاع میں بے شمار ایسے مقامات اور دریا ہیں جہاں یہ چھوٹے ڈیم بنا کر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بانڈہ دائود شاہ سے لیکر پارہ چنار تک جو تیز ہوائوں والی پٹی ہے اس میں لاتعداد ہوائی چکیاں قائم کرکے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ سابقہ فاٹا میں چھ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہیں جہاں سے بے پناہ گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہو سکیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.