
چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات پروضاحت
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریفرنس نہیں تحقیقات کوصیغہ رازمیں رکھنے کا کہا، ریفرنس عدالت میں جانے کے بعد نیب کا کام ختم ہوجاتا ہے،چیف جسٹس سے ملاقات خوشگوار رہی۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال
ثنااللہ ناگرہ
منگل 28 اگست 2018
18:41

(جاری ہے)
بلوچستان میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد131 ہے۔ بلوچستان میں لوگ ذاتی دشمنیوں کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرتے ہیں۔
حربیار مری اور برہمداغ بگٹی کے ساتھ بے شمارلوگ بیرون ملک گئے۔ انہوں نے کہا کہ حربیاراوربرہمداغ کے ساتھ گئے افراد کے نام بھی مسنگ پرسنزمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوجنیوا میں ہیں ان کے نام بھی لاپتا افراد کی فہرست سے نہیں نکالےگئے۔ صوفی محمد، منگل باغ کیساتھ جانیوالے بھی لاپتا فہرست میں شامل ہیں۔ مولوی فضل اللہ کیساتھ جانیوالے بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ میں کشکول ہو، ملک کمزورہو تو ہمسائے بھی مداخلت کرتے ہیں۔ ہمسایوں سے نہیں پوچھ سکے ننگرہاراورپکتیا کی جیلوں میں کتنے پاکستانی ہیں؟ معلوم کیا توپتا چلا ان جیلوں پرافغان حکومت کا بھی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے کوسیاسی بنایا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ لاپتا افراد سے متعلق سفارشات دیں ، کسی سفارش پرعمل نہیں کیا گیا۔لاپتا افراد کمیشن کی حتمی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔ لاپتا افراد کے ایشو پرسابق حکومتوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ میں نے پبلک کرنی ہوتی توکب کا کرچکا ہوتا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا کردار کا سب کے سامنے ہے۔ نیب کو کام کرنے دیا جائے کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی۔ چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے کہا کہ بیرون ملک سے رقم واپس لانے سے متعلق جلد اچھی خبر سامنے آئے گی۔ نوجوان ارکان اسمبلی ملکی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میرا ادارہ ہے۔ چیف جسٹس سے ملاقات خوشگوار رہی۔چیف جسٹس نے ریفرنس دائر کرنے کوخفیہ رکھنے کا نہیں کہا بلکہ چیف جسٹس نے نیب تحقیقات کوصیغہ راز میں رکھنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس عدالت میں جانے کے بعد نیب کا کام ختم ہوجاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار
-
یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ
-
وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،5 خواتین سمیت 6 جاں بحق
-
کراچی، زمین بوس عمارت کے ملبے تلے دبے شخص کی ٹیلی فون کے ذریعے مدد کی درخواست
-
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
-
غزہ میں جنگ بندی میں پیشرفت 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گی، ٹرمپ
-
صدر مملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
5 اکتوبر احتجاج کیس،عدالت نے حماد اظہر اوررانا شہبازکو اشتہاری قرار دیدیا
-
شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
-
کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست ہیں،لاہور ہائیکورٹ کا درخت نہ کاٹنے کے احکامات
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 4لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.