Live Updates

غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دنیا میں پاکستان کے امیج کونقصان پہنچ رہا ہے،خورشید احمد شاہ

ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ملک میں آئین کی بالادستی اہم ہے اسی کی پاسداری کے لیے بینظیر بھٹو شہید نے جان دی ملک میں آئین نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا اور آج صورتحال کو پھر اسی طرف لے جایا جارہاہے اور صورتحال انتہائی خطرناک اور خوفناک بنتی جارہی ہے ، مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:06

غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دنیا میں پاکستان کے امیج کونقصان پہنچ رہا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے آئین پر عمل کو ملکی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اہم ہے اور اسی کی پاسداری کے لیے بینظیر بھٹو شہید نے جان دی ملک میں آئین نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا اور آج صورتحال کو پھر اسی طرف لے جایا جارہاہے اور صورتحال انتہائی خطرناک اور خوفناک بنتی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا لیکن عمران خان کہتے تھے کہ وہ خودکشی کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ان کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے اور ان کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ بدھ کو خودکشی کریں تاکہ تین دن سوگ ہو اور پھر مزید دو دن چھٹی بھی ہو اور عیاشی بھی ان کے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دنیا میں پاکستان کے امیج کونقصان پہنچ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ڈالر ایک سو پنتیس روپے تک جاپہنچا امپورٹ ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے اور اسٹاک ایکسچینج ڈاؤن ہوچکا ہے اور یہ معیشت بھینسیں اور گاڑیاں بیچنے یا پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے بہتر نہیں ہوگی اور بتایا جائے کہ ایسا کرنے سے بھی فرق کیا آیا ہے اخراجات تووہی ہیں جو ہوتے آرہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نیب عدالت میں پیش ہوئے تھے تو ان کو گرفتارکرنے کی ضرورت کیا تھی ان پر تو ابھی الزام تھا جو ثابت بھی نہیں ہوا تو پھر کیوں گرفتار کیا گیا سیاسی صورتحال بھی خطرناک ہورہی ہے جس کے معیشت پر براہ راست اثرات مرتب ہورہے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ موجودہ نظام چلتا رہے سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے دوران منشور کی صورت میں عوام کے ساتھ جوایم او یو سائن کیا ہے اس پر عمل ہو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ مشرف کی ٹیم پر مشتمل ہے جو ملک کا بھلا نہیں چاہتی ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے مگر اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ دیا خودمختاری دی لوگوں کو روزگار دیا ان کا کہناتھا کہ وکلاء اپنی ٹیم بنائیں میرے خلاف تحقیقات کریں کہ میں نے کون سے بنک سے لون لیا کس پلاٹ پرقبضہ کیا ہے میں نے تو پلاٹ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو دیئے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولیات حاصل ہوں۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات