پاکستان میں متحدہ عرب امارت کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے جاری پروگرام کے ذریعے 57ملین سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام عبداللہ الغلفی

منگل 23 اکتوبر 2018 20:33

پاکستان میں متحدہ عرب امارت کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے جاری پروگرام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان میںمتحدہ عرب امارت کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے جاری پروگرام کے ذریعے 57ملین سے زائد بچوں کو پولیو کی ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔یہ بات یو اے ای۔پاکستان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام عبداللہ الغلفی نے منگل اپنے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014میں پروگرام کے آغاز سے اب تک 346سے زائد ضرورت مندوں کو ویکسین فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 اور ستمبر 2018کے درمیان یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو ہیومینٹیرین امداد کے تحت بچوں کو 346ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔مہم میں خیبر پختونخوا میں 25ضلعے،بلوچستان 33اور سندھ میں 12ضلعوں سمیت ہائی رسک والے علاقے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیو یا پولیو وائرس کبھی دنیا بھر میں بچوں کی مہلک امراض سمجھی جاتی تھیں تاہم گزشتہ تیس سال کے دوران جاری مہم سے ان پر قابو پایا گیا اور 1988میں تین لاکھ پچپن کیسوں سے اس مرض میں مبتلا بچوں کی تعدادکم ہو کر 2017میں صرف 22 ہو کر رہ گئی ہے۔

ماہرین کو توقع ہے کہ اس موزی مرض کا جلد از جلد دنیا سے صفایا کر دیا جائیگا۔پاکستان میں یو اے ای۔پی اے پی کے نام سے جاری پروگرام کا اجراء متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ خلیفہ بن زید نے کیا تھا ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید نے پاکستان اور افغانستان پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے 2011سے اب تک 16کروڑ70لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔