Live Updates

حمزہ شہباز نے عمران خان کو نیب کا بغل بچہ قرار دے دیا

سپریم کورٹ ججزنےبھی نیب کوسیاست زدہ قراردیا، سپریم کورٹ میں نیب کو جرمانہ کیا جاتا ہے،ہم سے غلطی ہوئی جونیب کا کالا قانون ختم نہیں کیا۔ اپوزشین لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 نومبر 2018 17:24

حمزہ شہباز نے عمران خان کو نیب کا بغل بچہ قرار دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 نومبر 2018ء) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے عمران خان کو نیب کا بغل بچہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ججزنےبھی نیب کوسیاست زدہ قراردیا، سپریم کورٹ میں نیب کو جرمانہ کیا جاتا ہے،ہم سے غلطی ہوئی جونیب کا کالا قانون ختم نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی چینلز پر نیب اپنی صفائیاں پیش کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا دہرا معیار ہے۔ شہبازشریف کو صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا جاتا ہے۔ شہباز شریف کو30 دن ہوگئے لیکن شہبازشریف کیخلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔ جس نے صوبے کی خدمت کی اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ ججزنے بھی نیب کوسیاست زدہ قراردیا۔ وزیراعظم کی اپنی کابینہ میں نیب زدہ شامل ہیں۔ عمران خان خود بھی سرکاری ہیلی کاپٹرکیس میں پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نیب کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔ عدالت پوچھتی ہے کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو جواب ملتا ہے تفتیش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ 4 ووٹوں کے فرق سے وزیر اعظم بنے۔ یوٹرن لینے پر قوم عمران خان کا محاسبہ کریگی۔ ان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عمران خان50 لاکھ گھربنانےکا دعویٰ کرکے پھنس گئے۔ آپ نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گھر کیسے بنیں گے آپ کو خوف آتا ہے۔

نیازی صاحب آپ کا خوف بار بار آپ کی زبان پر آتا ہے۔ آپ کے کیے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ آپ کس کو روز ڈراتے ہیں؟ میں دس سال تک نیب کی پیشیاں بھگتا رہا۔ مشرف دور میں تمام کیسز سے سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نیب کا بغل بچہ بنا ہوا ہے۔ ہم سے غلطی ہوئی ہم نے نیب کا کالا قانون ختم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہےاور آپ جگہ جگہ کشکول اٹھا کر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اورسی پیک نوازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔ لیکن یہ لوگ معیشت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کنٹینرسے نیچے اترآئیں۔ چین ہمارا بااعتباد دوست ہے۔ جھوٹ اوریوٹرن کی سیاست سے پاکستان کی خیرنہیں ہوتی۔ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کومسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ گیس350فیصد مہنگی کردی گئی،غریب لوگ کہاں جائیں گے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات