محکمہ جنگلات آزادکشمیر اور وفاقی حکومت کے بلین ٹری منصوبے کے مطابق گرین کشمیر کو ایک حقیقی روپ دھارنے پر کمربستہ ہے، منصوبے پر کام کا آغاز جلد ہو گا، وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان

پیر 12 نومبر 2018 22:17

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا کے لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گے، دیہات میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا منشور لیکر اقتدار میں آئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت عوامی شکایات سننے کے لئے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی دہلیز پر کھلی کچہری لگا رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل کا تدراک کیا جاسکے پاکستان اور آزادکشمیر کے رشتوں لازوال ہیںان رشتوں کو کوئی ختم نہیں کر سکتا مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے دل بھی پاکستان کے ساتھ ہیں پاکستان کی ترقی خوشحالی میں کشمیری اپنا بھرپور حصہ ڈالنا رہے ہیںپاکستان ہماری امید اور مرکز ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گالائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد ہمارے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گے ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ہمارے لوگ باہمت ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کوصحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ جنگلات قومی دولت ہیں جنگلات کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ جنگلات کے رقبہ کی حفاظت کی جائے۔ عدالتوںکی آڑ میں جنگلات کے رقبہ جات پر قبضہ کی اجازت کسی شخص کو نہیں دے سکتے، جنگلات کی زمین پر مکانات تعمیرنہیں کرنے دیں گے۔ محکمہ جنگلات کے آفیسران تعمیرات کو رکوانے میںفوری اقدامات کریں۔

مہتمم جنگلات اور دیگر عملہ اگر نقصان جنگل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں صیح طور نبھائیں تو کوئی شخص درخت نہیں کاٹ سکتاجہاں گارڈ یا واچر صیح طور پر کام کرئے کوئی شخص نقصان جنگل نہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو مقامی ممبر اسمبلی کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور ہم عوامی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی قابل مذمت ہے اور بھارتی جارحیت سے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا افسوس ہے۔ وزیر جنگلات نے کہا آزادکشمیر میں حکومت جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے موجودہ بجٹ عوامی بجٹ ہے جس میں عوام کو ہرطرح کی سہولت کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے رہاہے سی پیک آزادکشمیر کی خوشحالی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعہ غریب اورقابل افراد کو نوکریاں ملی ہیں جو کہ تاریخی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات میں جنگلات کا فروغ اور تحفظ شامل ہے کیونکہ جنگلا ت نہ صرف ریاست کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے زرعی اور صنعتی معیشت میں اہم کردار کے حامل ہیں جنگلات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات آزادکشمیر اور وفاقی حکومت کے بیلین ٹری منصوبے کے مطابق گرین کشمیر کو ایک حقیقی روپ دھارنے پر کمربستہ ہے۔جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو گا۔