Live Updates

بلاول سیاست ابھی سیکھ رہاہے لکھی تقریر سے ہٹ کر بات کرے گا تو ان کی باتوں کو بھی سنجیدہ لیں گے،شوکت یوسفزئی

روشنیوں کا شہر کراچی پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نالائقیوں کی وجہ سے کھنڈر،دھول اور کچرے کا شہر بن چکا ہے جو ںجو ں شریف فیملی کا احتساب تیز ہو رہا ہے زرداری فیملی کی بھی چیخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

پیر 19 نومبر 2018 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول سیاست ابھی سیکھ رہاہے لکھی تقریر سے ہٹ کر بات کرے گا تو ان کی باتوں کو بھی سنجیدہ لیں گے۔روشنیوں کا شہر کراچی پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نالائقیوں کی وجہ سے کھنڈر،دھول اور کچرے کا شہر بن چکا ہے جو ںجو ں شریف فیملی کا احتساب تیز ہو رہا ہے زرداری فیملی کی بھی چیخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں۔

گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کاش! بلاول زرداری کو سندھ کی تباہی نظر آجاتی تھر میں خوراک اور پانی کی کمی سے مرنے والے بچوں کی آہیں اور سسکیاں سنائی دیتی بلاول نے تو اپنے بڑوں سے ابھی تک یہ نہیں پوچھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کہاں چلا گیا۔

(جاری ہے)

30 سال تک ملک لوٹنے والوں پر 3ماہ بھاری گزر رہے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صرف بڑے لیڈر ہیں بڑے فیصلے کر سکتا ہے یوٹرن کو ایشو بنانے والے ناکام ترین سیاستدان ہیں جو یوٹرن کا مقصد نہ سمجھتا ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بڑے بڑے فیصلے کیے ہیں جسے اپوزیشن یوٹرن کہتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو بھی شہید طاہر داوڑ کے ایشو پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

اے این پی کے پا س کالاباغ ڈیم کے بعد کوئی دوسرا ایشو نہیں ہے شہید طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات شروع ہوچکی ہے وہ ایک نڈر پولیس افسر تھے۔ حکومت طاہر داوڑ کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ہر سطح پر جائے گی اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فاٹا کے لئے حکومت بہت جلد بڑا ترقیاتی پیکیج دینے والی ہے جس میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات