Live Updates

سردی میں اضافہ ‘ وزیراعظم کی فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی شیلٹرہوم کے لیے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے.عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 نومبر 2018 12:10

سردی میں اضافہ ‘ وزیراعظم کی فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر۔2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے. تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک وزیراعلی پنجاب کوفٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے.

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی شیلٹرہوم کے لیے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا‘وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فٹ پاتھ پرسونے والوں کیلئے خیمے اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.

دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 90 روز میں جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا ،اتنا ماضی کی حکومتیں نے نہیں کیاانہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور اور کراچی میں شیلٹر ہومز کے لیے مقامات کا انتخاب کیا جارہاہے.انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور عوام کے مسائل کو وہ اپنے مسائل سمجھتے ہیں. وزیراعلیٰ عثمان بزدارپنجاب کے مختلف شہروں سے ملنے آئے لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے.

عثمان بزدار نے کہا کہ قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا، اب عوام کی خوشحالی کا دور ہے، عوامی خدمت کے سوا ان کا کوئی ایجنڈا نہیں، کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات