Live Updates

وزیراعظم کا شہید طاہر داوڑ کے اہلخانہ کیلئے 7 کروڑ کے امدادی پیکیج کا اعلان

بیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نوکری بھی دی جائیگی ،ْطاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی ،ْکمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ ملکر کام کر ے گی ،ْمولانا سمیع قتل کیس کی 99فیصد انکوائری مکمل ہو چکی ہے ،ْ جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے ،ْپاکستان ایک جمہوری ملک ہے ،ْ سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے انتشار پھیلارہے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،ْ وزیرمملکت شہر یار آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 4 دسمبر 2018 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے طاہر داوڑ شہید کیاہلخانہ کیلئے مجموعی طور پر سات کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ،ْبیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نوکری بھی دی جائیگی ،ْطاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی ،ْکمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ ملکر کام کر ے گی ،ْمولانا سمیع قتل کیس کی 99فیصد انکوائری مکمل ہو چکی ہے ،ْ جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے ،ْپاکستان ایک جمہوری ملک ہے ،ْ سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے انتشار پھیلارہے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے بتایا کہ طاہر داوڑ کے بیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی نوکری بھی دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ نڈر جوان افسر تھے، ان کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے، طاہر داوڑ کے قتل کے واقعہ پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور جے آئی ٹی قائم کی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ طاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی، کمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے، 99 فیصد انکوائری مکمل ہوچکی ہے، انکوائری پر فرق نہ پڑے اس لیے کچھ سامنے نہیں لاسکتے۔

شہر یار آفریدی نے کہاکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے انتشار پھیلارہے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تاہم آپریشن میں غریبوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارں کی قربانیوں کو پوری دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ،پنجاب اور کے پی کے میں کامیابی سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، سندھ اور بلوچستان حکومت کو بھی وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وہ کسی صورت غریبوں کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں ،تجاوزات کے خلاف صرف ان لوگوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے جو ریاست کے اندر ریاست بنائے ہوئے ہیں اور سرکاری زمین پر قابض تھے ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی کے نام پر 1900کیمرے نصب ہیں ،اس منصوبے پر 13ارب لاگت آئی اور 95فیصد رقم پہلے ہی جاری کر دی گئی اس معاملے کی تحقیقات نیب خود بھی کررہا ہے ، سیف سٹی منصوبے کے کیمرے نہ چہرے کی شناخت کرسکتے ہیں اور نہ ہی گاڑی کی نمبر پلیٹ پڑھ سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے طاہر داوڑ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کے تمام ذمہ داروں کو کٹرے میں لایا جائے گا ،تمام سٹیک ہولڈرز اس معاملے میں ایک پیج پر ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد میں کرائم کی شرح 40فیصد تک کم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کتنی ترقی کر گئی ہے لیکن سابقہ ادوار میں ایف آئی اے جیسے تحقیقاتی ادارے کو نظر انداز کیا گیا ،ایف آئی اے میں لائبریری تک نہیں ہے اور نہ ہی استعداد کار بڑھانے کے لئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات