
دو طرفہ معاہدے سے تمام سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی، اہم معلومات 4 سے 6 ہفتوں میں مل جائیں گی ،ْشہزاد اکبر
�6 سال معاہدے پر دستخط نا کرکے ضائع کیے گئے ،ْبرٹش ورجن آئی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیاہے ،ْوزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے الگ نہیں کیا جارہا، ان پر وزیراعظم کا اعتماد ہے ،ْوزیراعظم تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کابینہ میں تبدیلی فیصلہ کریں گے ،ْ افتخار درانی کے ہمراہ میڈیا کوبریفنگ
بدھ 5 دسمبر 2018 19:00
(جاری ہے)
شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کے تحت پرانی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جرمن اتھارٹی سے بھی معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا جب کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا نیا کیس نیب کو بھجوادیا، ان کی اہلیہ کے نام لندن میں فلیٹ ظاہرنہیں تھا، اس پر بھی نیب نواز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا رہا ہے اور اس حوالے سے تمام شواہد نیب کو بھجوادئیے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وزیر خزانہ کے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو عہدے سے الگ نہیں کیا جارہا، ان پر وزیراعظم کا اعتماد ہے ۔ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔وزیر اعظم کے ترجمان برائے میڈیا ۔افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل پر اعلان کیا تھا کہ غربت مٹانے کے لئے اقدامات تیز کیے جائیں گے جس کی روشنی میں حکومت نے غربت مٹائو معاون ادارے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،ْاس ادارے کا مقصد غربت مٹانے کے لئے اداروں میں کوآرڈنیشن ،امور میں تیزی اورموبلائزیشن کے لئے اقدامات اٹھانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ غربت مٹائو معاون ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی ، صوبائی حکومتوں ، وزارت خزانہ اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی نمائندگی دی جائیگی ،ْ اسکے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر غربت مٹائو کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں یہ بات کی تھی کہ ابھی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے بعد میں جب دوبارہ اسی بات پر زور دیا تو انہوں نے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوگی ان کی تبدیلی ہوگی ،کسی مخصوص وزیر کی بات نہیں ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ وہاں پر تو پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں ہے اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں لیکن خبر میں پیچھے والی بات کو الگ کر کے اسی بات پر زور دیا گیا کہ مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ احتساب ٹاسک فورس اور قائم خصوصی یونٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کے غلط استعمال کی درخواست باقاعدہ نیب کو دیدی ہے، نیب اس درخواست پر ضابطے کی کارروائی کررہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ نہیں کھولا جارہا، ابتدائی طور پر سوئس بینک میں 60 ملین ڈالر تھے جب اکائونٹس منجمد ہوئے بعد ازاں مارک اپ لگتا رہا اور جب پیسے نکلوائے گئے تو اس وقت 72ملین ڈالر تھے جو آصف علی زرداری کو ملے ہیں ،اس وقت کے اٹارنی جنرل ملک قیوم نے ایک چٹھی لکھ کر سوئس کیس واپس لیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ کا فیصلہ تھا کہ کیس واپس لینے والے کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن سابقہ حکومت نے بھی ایسا نہیں کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑا کیس چل رہا ہے ،اومنی گروپ اور بے نامی اکائونٹس پر جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی آنے والا ہے اس فیصلے کے بعد بھی ہمیں سوئس حکومت کا دوبارہ دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ نیب سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کے معاملے کی پہلے ہی تحقیقات کررہا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
-
سڈنی: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، جولیان اسانج بھی شریک
-
حماس کی جاری کردہ ویڈیو: اسرائیلی یرغمالی اپنی قبر کھودنے پر مجبور
-
چائے کی سرزمین نیپال میں اب کافی کلچر عروج پر
-
مغربی ممالک کے دباؤ پر حکومت نے عمران خان کو کسی خلیجی ملک بھیجنے کی آفر کی، وزیرمملکت کا دعویٰ
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.