Live Updates

شیدا ٹلی مارچ میں عمران خان کی ٹلی بجانےوالا ہے،مشاہد اللہ خان

شیخ رشید نے ذاتی زندگی شیدا بوبی اورسیاسی زندگی شیدا ٹلی کی طرح گزاری،شیخ رشید اُدھارکی بائیک سے گاڑی پرکیسے آیا پورا راولپنڈی جانتا ہے۔ن لیگی رہنماء مشاہد اللہ خان کا شیخ رشید کے بیان ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:21

شیدا ٹلی مارچ میں عمران خان کی ٹلی بجانےوالا ہے،مشاہد اللہ خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی مارچ میں عمران خان کی ٹلی بجانے والا ہے، شیخ رشید نے ذاتی زندگی شیدا بوبی اورسیاسی زندگی شیدا ٹلی کی طرح گزاری،شیخ رشید اُدھارکی بائیک سے گاڑی پرکیسے آیا پورا راولپنڈی جانتا ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ شیدا ٹلی وہ چپڑاسی ہے جونہ گھرکا ہے نہ گھاٹ کا۔

شیخ رشید نے ذاتی زندگی شیدا بوبی اورسیاسی زندگی شیدا ٹلی کی طرح گزاری۔ شیدا ٹلی کی اوقات مجھ سے بہترکوئی نہیں جانتا۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ راولپنڈی کا مسخرہ عمران خان کی نوکری کررہا ہے۔ شیدا ٹلی کی اپنی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے۔ شیدا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی کی اوقات مجھ سے بہترکوئی نہیں جانتا۔

شیدا ٹلی دوسروں سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے بارے میں بتائیں۔ اُدھارکی بائیک سے گاڑی پرکیسے آیا پورا راولپنڈی جانتا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ آپ کیا تھے اور وہ ذرائع جن سے فتح جنگ کی اربوں کی زمین خریدی؟ شیدا ٹلی اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے جب بھی اپنے گھرسے کھایا حرام کھایا۔ واضح رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے سے اچھا پیغام نہیں گیا ،دودھ کی رکھوالی بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔

ہمارے اس فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی ، اگر شہباز شریف دیانتدارہے تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی بھی بد دیانت نہیں ۔ عوام چاہتے ہیں کہ بد دیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ہمارے تو کبھی پروڈکشن آڈر نہیں ہوئے۔ میری ماں کی لاش گھر میں پڑی تھی اورمیں اڈیالہ جیل میں تھا۔ ماں کے جنازے کا سلام پھیرا تو دوبار پکڑ لیا گیا۔ میں کسی کرپشن کیس میں نہیں بلکہ کلاشنکوف کیس میں پکڑا گیا اور سات سال قید ہو گئی۔

آج بات کی جارہی ہے کہ غسل خانے میں چٹخنی نہیں ہے یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت والوں نے دو لو کومو ٹیو ٹرائل پر لئے اور انہیں مستر د کردیا۔ ہم نے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدے۔ چار خراب کھڑے ہیں۔ 30ویسے کھڑے ہیں لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 30انجنوں کو ٹریک پر لایا جائے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت چلے گی۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے، پیسوں کیلئے ٹیں ٹیں کرتا ہے۔ آج نیب کے ہاتھوں گرفتار جہازوں میں جاتے ہیں ، منسٹرز انکلوژرمیں ٹھہرتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ، یہ فیملی مذاکرات کرتی ہے اور معاملات طے کرانے کی کوشش کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات