سی پیک منصوبہ پاکستان اور آزادکشمیر کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب کرے گا، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان، چین، وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے ممالک کے مابین اقتصادی روابط قائم ہونگے
اور علاقائی ممالک کے درمیان کشیدگی سے پاک باہمی تعاون کا ایک نیا کلچر جنم لے گا صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ’’کمپیوٹر سائنس اور معاون ٹیکنالوجیز‘‘ کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
بدھ 19 دسمبر 2018 18:43
(جاری ہے)
کانفرنس سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) عبید بن زکریا (ہلال امتیاز ملٹری)، یونیورسٹی کی ڈین شازیہ ثاقب، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
صدر سردار مسعود خان نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس منعقد کرنے اور انہیں اس اہم کانفرنس سے خطاب کرنے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس اورانڈسٹریل انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان اور چین کی جامعات مل کر ایسی کوششیں کریں کہ نوجوانوں کو وہ تعلیم ملے جس کی جاب مارکیٹ میں طلب ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے معاشی فوائد میں معاون ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے کے لئے ایک مکمل یونیورسٹی کام کر رہی ہے جبکہ دیگر چار جامعات میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے ڈیپارٹمنٹس موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں عدالتی نظام، لینڈ ریکارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو بھی کمپیوٹر کے نظام سے منسلک کر دیا گیاہے جبکہ طلبہ اور عوام کی سہولت کے لئے تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ اور موبائل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر چالیس ارب ڈالر کا یہ منصوبہ اب توسیع پاکر باسٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ چین کے ایک اور بڑے منصوبے روڈ اینڈ بیلٹ سے دنیا کے تین ایسے براعظموں کو باہم منسلک کر دیا جائے گا جن کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا نصف ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ روڈ اینڈ بیلٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کو بحر ہند اوربحر عرب تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہو جائے گی جس سے پاکستان کو بھی بہت سے فوائد حاصل ہو نگے ۔ صدر آزادکشمیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر یاسر ایاز کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں عین ایجادات کر کے نہ صرف دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ اس ٹیکنالوجی سے ملک کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے ترقی کے دروازے کھول دئیے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج ہر روز وہاں کے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو اپنا حق آزادی مانگنے کے جرم میں قتل و غارت گری کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ انٹرنیٹ اور موبائل فون ٹیکنالوجی کا درست استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں اور طلبہ کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ قبل ازیں صدر آزادکشمیر جب لاہور گریژن یونیورسٹی پہنچے تو وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) عبید بن زکریا ، برگیڈئیر محمود بشیر باجوہ ، یونیورسٹی کی ڈین شازیہ ثاقب ، ڈاکٹر طاہر الیاس اور فیکلٹی کے ممبران نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ صدر آزادکشمیر نے یونیورسٹی کے تحت چلنے والے ٹی وی چینل ، ریڈیو سٹیشن اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.