مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے پھر متحرک ،ْ24 گھنٹوں میں زرداری سے دوسری ملاقات
آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جاری کارروائیوں پراظہارتشویش موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کو تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں ،ْمولانا فضل الرحمن اقتصادی مضبوطی کسی بھی ملک کے استحکام کیلئے لازم ہے، ریاست مدینہ کے خدوخال اور تقاضوں سے حکومت واقف نہیں ،ْسربراہ جے یو آئی کیا اس وقت اکھٹے ہوں گے جب سب جیل میں ہوں گی سربراہ جے یو آئی کی میڈیا سے بات چیت آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں نواز شریف کا کوئی ذکر نہیں آیا، صرف سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،ْترجمان آصف زر داری
ہفتہ 5 جنوری 2019 22:06
(جاری ہے)
آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جاری کارروائیوں پراظہارتشویش کیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کر دینے چاہئیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کرحکمت عملی طے کرنی چاہیے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی، ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، ہم نے اتفاق کیا کہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، الیکشن کے بعد ہم نے کہا تھا کہ حلف نہ اٹھایا جائے لیکن اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے عدم اتفاق رائے سے سب متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے ملک کو کمزوری کی طرف لے جارہے ہیں، یہ حکومت عوام کی منتخب حکومت نہیں، جعلی مینڈیٹ رکھتی ہے، حکومت کی پالیسی کے نتیجے میں ڈالر کہاں پہنچ گیا، اسٹاک ایکسچینج میں اٴْلو بول رہے ہیں، 24 ارب سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر تھے، اب نصف سے کم رہ گئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقتصادی مضبوطی کسی بھی ملک کے استحکام کیلئے لازم ہے، ریاست مدینہ کے خدوخال اور تقاضوں سے حکومت واقف نہیں، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاک چین دوستی خطرے میں ہے، 70 سال پرانی دوستی میں دوری پیدا ہورہی ہے۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری ہونے جارہی تھی، اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو امریکا کی خواہش پرسٴْست کیا جارہا ہے، موجودہ صورتحال پر ہمیں مطمئن کیوں نہیں کیا جارہا، قوم کا حق ہے کہ اسے بتایا جائے ملک کو کہاں لے جایا جا رہا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈا بہت متحرک ہے، مدارس سے متعلق مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اپوزیشن جماعتوں کے پاس گرینڈ اپوزیشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اپوزیشن لیڈر کو پیغام بھیجا کہ اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز لیں، تجاویز کی روشنی میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکمت عملی نہیں ہوگی تو پھر ڈیل کی باتیں زورپکڑیں گی، آصف زرداری سے گرینڈ اپوزیشن کے معاملے میں گلہ ضرور ہوا، زرداری صاحب تیار ہوتے ہیں تو ن لیگ نہیں ہوتی، ن لیگ تیار ہوتی ہے تو زرداری صاحب نہیں ہوتے، کیا ہمیں اس وقت اکٹھے ہونا ہے جب سب جیل میں ہوں گی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قائد حزب اختلاف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانے میں کامیاب رہیں، نا امیدی کی باتیں نہیں، صرف فیصلہ کرنے کی جرات چاہیے، میرا سوال بھی یہی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیوں اکٹھی نہیں ہو پارہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے چند دن پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں چند ممالک کے لوگوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی، یہ پہلے نام ڈال دیتے ہیں، ردعمل کا جائزہ لیتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر میں ظلم پر حکومتی خاموشی پر سوال نہیں اٹھایا جارہا 2 فروری کو کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلارہا ہوں۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں نواز شریف کا کوئی ذکر نہیں آیا، صرف سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.