حق کی خاطر آواز بلند کرنے والی سحرش سلطان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، اوورسیز کمیونیٹی(یو.اے.ای)

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جنوری 2019 14:51

حق کی خاطر آواز بلند کرنے والی سحرش سلطان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ..
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) متحدہ عرب آمارات میں مقیم اوورسیزکمیونیٹی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے روزنامہ کشمیر ٹائمز سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد میں سحرش سلطان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،سحرش سلطان کی اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پولیس گردی اور جابرانہ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،باشعور قوموں اور معاشروں میں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو اپنا احتجاج کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن مظفرآباد میں ہونے والے اس واقعے پر انتہائی افسوس کا مقام ہے جس طرح وڈیو میں نظر آ رہا ہے ہے ایک ہوا کی بیٹی اور اسکے رشتہ داروں کو گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا، اس واقعے سے ہم پوری دنیا میں کیا پیغام دے رہے ہیں، این ٹی ایس کے نام پر عوام کیساتھ سراسر زیادتی ہو رہی ہے،ایسے واقعات سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی گڈ گورنینس کے دعوے سوائے علانات کی حد تک محدود ہیں،انہوں نے کہا کہ کہ سحرش سلطان کو فوری طور پر رہا کیا جائے سحرش سلطان نے تو اپنے حق کے لیے اور میرٹ کے لیے وزیر اعظم سیکٹریٹ کے سامنے دھرنا دینا چاہا، تو اسے اور اسکے ورثاء کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے سے جابرانہ انداز میں گرفتار کرنا کہاں کا قانون اجازت دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ کہ وزراء اور مشیروں نے این ٹی ایس کا توڑ یہ نکالا ہے کہ این ٹی ایس کے بعد انٹریو میں اپنے منظور نظر لوگوں کو لگایا جائے، ان حالات میں میرٹ کا جنازہ نکالا جا رہا ہے،جو انتہائی گھٹیا حرکت ہے جسکی تمام اوورسیز کمیونیٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، چیف جسٹس آف آزاد کشمیر اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں، ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت آور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار جاوید یعقوب، صدر مسلم سوسائٹی متحدہ عرب آمارات اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء راجہ عاشق حسین،پی ٹی گلف کے جنرل سیکرٹری راجہ راشد علی، صدر مسلم کانفرنس متحدہ عرب آمارات چوہدری سکندر،چیرمین آل جموں و کشمیر قومی اتحاد پارٹی شہزاد خان،بیوروچیف روزنامہ کشمیر ایکسپریس سردار عابد چغتائی، بیوروچیف روزنامہ کشمیر ٹائمز متحدہ عرب آمارات عنصر شہزاد عباسی اور دیگر نے کیا اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ سحرش سلطان اور انکے ورثاء کو رہایا کر کے انصاف فراہم کیا جائے ۔