مظفرآباد کے شہریوں کے مسائل حکومت آزادکشمیر کے مسائل ہیں، حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائیگا،سردار مسعود خان
ماحولیاتی اور سماجی مسائل کو حل کرنا بھی آزاد کشمیر اور پاکستان کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پور ا کرنے کی بھرپور کوشش کی جار ہی ہے،صدر آزاد کشمیر
بدھ 16 جنوری 2019 18:11
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق خان کی قیادت میں ملنے والے سول سو سائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وفد میں میر امتیاز احمد، بشارت خان ، اشفاق خان ترین ، خواجہ فاروق قادری، سمعیہ ساجد راجہ ، تنویر قریشی، الطاف مغل ، ملک وحید، عارف لون، شفیق قریشی اور پرویز اقبال زرگر شامل تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ کے حوالے سے طے شدہ امور کی تکمیل کی جائے ،سیوریج اور ڈسپوزل سسٹم کو موثر بنایا جائے اور دریا میں کم سے کم 20 کیو مک تک پانی کو برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جھیلو ں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ مظفرآباد کے قریب و جوار سے بہنے والے دریاوں کے آس پاس ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اسٹڈی کرائی جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں مذید اقدامات کیے جائیں۔ صدر سردار مسعود خان سے ملنے والے سول سو سائٹی کے وفد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کوہالہ ، نیلم جہلم اور دیگر توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبے اہل آزاد کشمیر اور پاکستان کا مشترکہ اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ہیں ۔ ان منصوبوں کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرنا چاہیے جن کے باعث مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے عوام کو ان منصوبوںسے زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اور ماحولیاتی مسائل کا بھی بر وقت تدارک کیا جائے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے نیلم جہلم اور کوہالہ منصوبوں کے حوالہ سے بر وقت اقدامات سے کئی مسائل حل ہوئے ہیں اور مذید مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں تیز تر کر دی گئی ہیں ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ انہیں اہل مظفرآباد کے مطالبات سے اتفاق ہے اور ہم اپنے تمام بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان منصوبوں کو بھی بچایاجائے گا ، عوام کے ذہنی تحفظات بھی دور کئے جائیں گے اور ماحولیاتی اور سماجی مسائل کا تدارک بھی کیا جائے گا ۔ اس سے قبل صدر آزاد کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے سول سوسائٹی وفد کے سربراہ عبدالرزاق خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کوہالہ پن بجلی منصوبے پر کام شروع کرنے سے پہلے نیلم جہلم منصوبے سمیت کوہالہ منصوبہ پر حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ با قاعدہ تحریری معاہدہ کرے جس طرح پنجاب ، سندھ اور کے پی میںکسی منصوبے پر کام شروع کرنے سے پہلے وہاں کی صوبائی حکومت کے ساتھ با قاعدہ معاہدہ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ی یہ بھی تجویز ہے کہ دریا کا رخ موڑے بغیر دریا کے بہائو پر پن بجلی منصوبہ لگایا جائے تاکہ منصوبے کے علاقے میں مقامی آبادی بلا واسطہ یا بالواسطہ متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے متاثرہونے والے علاقوں بالخصوص انسانوں ،چرند پرند ، جانوروں ، جنگلات اور چشموں کو منفی اثرات سے محفوظ ہونا چاہیے اور اس کا اہتمام بنیادی ڈیزائن میں کرنا چاہیے ۔ عبدالرزاق خان نے یہ بھی کہا کہ اگر نیلم جہلم پراجیکٹ کے ڈیزائن اور تکمیل کے وقت ان امو ر پر توجہ دی ہوتی تو شا ئد کوہالہ پراجیکٹ مسائل کا شکار نہ ہوتا ۔ تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما میر امتیاز ، خواجہ فاروق قادری ، بشارت مغل ، سمعیہ ساجد اور دیگر نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان کی ریاست اور اداروں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور صرف اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.