Live Updates

عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی افواہیں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے تمام افواہوں کی تردید کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جنوری 2019 14:31

عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی افواہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئے تو خزانہ خالی تھا اب معیشت بہتر ہو رہی ہے۔آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ تھی کہ ڈالر 180 روپے کا کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا مسلم لیگ ق سے ہمارا اتحاد ٹوٹنے والا نہیں ہے۔

آج چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہو گی۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی۔اگر شام تک رپورٹ نہ آئی تو جے آئی ٹی کی ناہلی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہوں میں حقیقت نہیں۔واضح رہے ساہیوال کے قریب وقوع پذیر ہونے والے واقعہ نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد قرار دے کر مار دئیے جانے والے واقعات نے ایک بار پھر پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرآئی جی پنجاب پولیس امجد سلیمی نے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سانحہ ساہیوال پر اہم اجلاس طلب کرتے ہوئے تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اس تمام واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجابکوعہدےسےبرطرف کرکےگرفتارکریں۔عمران خان اس واقعےکاذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب کو کیوں نہیں ٹھہرارہے۔انکا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی جبکہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا تھا۔عمران خان کاماضی میں موقف رہاہےکہ ایسےواقعات کےذمہ دارحکمران ہوتےہیں۔اس تمام صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہیں تاہم نعیم الحق نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہوں میں حقیقت نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات