بلاول بھٹو نے ملک کے سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی کو پیپلز لیبر بیورو کا صدر مقرر کردیا

بدھ 23 جنوری 2019 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی کو پیپلز لیبر بیورو سندھ کا صدر مقرر کردیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں لعل بخش کلہوڑو (سینئر نائب صدر)،شمشاد قریشی (نائب صدر اوّل)،جاوید منگی (نائب صدر دوئم)سیّد قطب علی شاہ (نائب صدر سوئم)،سیّد فیاض علی شاہ (جنرل سیکریٹری)،لیاقت علی خان مگسی (ڈپٹی جنرل سیکریٹری )،سلیم سومرو (انفارمیشن سیکریٹری)اور مولا داد لغاری بحیثیت سیکریٹری ریکارڈ و واقعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس نوٹیفیکیشن میں اسلم سمّوں کو کراچی ڈویژن کا صدر جبکہ حسین بادشاہ کو جنرل سیکریٹری بھی مقرر کیا گیاہے۔دریں اثناء سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے چیئرمین بلاول بھٹو،صوبائی صدر نثار احمد کھوڑواور پارٹی کے تمام مرکزی اور صوبائی قائدین سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اُنہیں یقین دلایا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے اُن پر اور اُن کے ساتھیوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اُس پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔