Live Updates

بھارت جتنی مر ضی ریاستی دہشت گردی کرلیں اب دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی ‘چوہدری سرور

مودی انتخابات میں متوقع شکست سے خوفزدہ ہوکر اپنی عوام کو پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے مگر اسکی ہر سازش اور منصوبہ ناکام ہوگا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جو دہشت گردی کی جارہی ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے ‘اقوام متحد ہ سمیت تمام عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے ‘گورنر پنجاب

جمعرات 21 فروری 2019 19:20

بھارت جتنی مر ضی ریاستی دہشت گردی کرلیں اب دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کو پتہ ہے اس کو پاکستان سے پنگا لینا کتنا مہنگا پڑ یگا اس لیے وہ کبھی پاکستان کیخلاف کسی حر کت کی جرات نہیں کر یگا،پاکستان نہیں آج بھارت دنیا میں سفارتی سطح پر تنہا ہو رہا ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ‘افواج پاکستان اور عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہیں،بھارت جتنی مر ضی ریاستی دہشت گردی کرلیں اب دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی ،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم سب کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں ‘نر یندر مودی نے بطور وزیر ا علی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جو دہشت گردی کی وہ بھی پوری دنیا کے سامنے ہیں ،میں نے نر یندر مودی کے خلاف بر طانیہ پار لیمنٹ میں بھی آواز بلند کی جسکی وجہ سے بر طانیہ نے اس وقت نر یندر مودی کو بطور وزیر اعلی ویزہ دینے سے انکار کر دیا ،اقوام متحد ہ سمیت تمام عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے ،نر یندرمودی انتخابات میں متوقع شکست سے خوفزدہ ہوکر اپنی عوام کو پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے مگر اسکی ہر سازش اور منصوبہ ناکام ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ لاہور پر یس کلب ‘پی ایف یوجے او ر پی یو جے کے زیر اہتمام ’’بھارتی جارحیت اور میڈیا کا کردار ‘‘کے عنوان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں ہونیوالے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرپی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا عظیم اور پی یوجے کے صدر شہزاد بٹ ’نامور صحافی سلمان غنی‘سنیئر کالم نگار ارشاد احمد عارف ‘سجاد میر ‘شاہد چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے یہ خطے میں امن کیلئے بھی سب سے بڑا خطر ہ ہے اور بھارت جتنا مر ضی جارحانہ رویہ اختیار کر لے پاکستان اس سے خوفزدہ ہونیوالا نہیںا ور کشمیری عوام بھی اپنی پر امن تحر یک آزادی اور جد وجہد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں بلکہ تمام حالات اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو وزیر اعظم عمران خان نے بڑا واضح اور د وٹوک پیغام دیدیا ہے کہ اگر وہ مذاکرات کر نا چاہتا ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہے اور بھارت کے پاس اگر پلوامہ میں ہونیوالے واقعے میں پاکستان کے بارے کوئی ثبوت دیں تو وہ دیں ہم ایکشن لیں گے اور بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی حر کت کی تو اس کوبھر پور جواب دیا جائیگا آج بھارتی جارحیت کے خلاف پار لیمنٹ ‘حکومت اور افواج پاکستان سمیت پوری قوم متحد ہے پار لیمنٹ نے بھارت کی دھمکیوں اور الزام تر شیوں کے خلاف قرارداد بھی منظور کی ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کسی ایک جماعت یا حکومت کو نہیں بلکہ ہر کشمیری اور پاکستانی کا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات ہونے جار رہے ہیں اور نر یندرمودی کو ان انتخابات میں اپنی بدترین شکست نظر آرہی ہے او روہ اپنی قوم کو پاکستان کے خلاف اکسارہا ہے ماضی میں بھی نر یندرمودی کی جماعت عوام کی ہمدردیوں کے کیلئے بہت بار ایسا کر چکی ہے لیکن ہر بار انکو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی واقعے ہو جائے تو وہ اس کی انکوائری کر نے کی بجائے سب سے پہلے اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتے ہیںمگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیںہوتا وہ صرف الزام تر شیاں کر تا ہے پلوامہ واقعے پر بھارت کے اپنے سیکورٹی ادارے یہ کہہ رہے ہیں کہ پلوامہ دھماکے میں استعمال ہونیوالا بارود سمیت سب کچھ انکے اپنے ملک سے ہی ہے اس لیے بھارت کے پاس پاکستان پر الزام تر شیوں کا کوئی جوز نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کیا وجہ ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کو آج موت سے بھی خوف نہیں آتا اصل وجہ یہ ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور انکی پر امن جد وجہد کا مقصد کشمیری کی آزادی ہے جسکے لیے وہ کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے کشمیریوں کے دل میں بھارت سے نفرت اور آزادی کے علاوہ کوئی جذبہ نہیںبھارت کسی بھی صورت بھی بہادر کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقع کی آڑ میں بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ادارے اس کا سخت نوٹس لیں اور بھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کو روکا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات