Live Updates

مریم نواز اور بلاول بھٹو مستقبل میں پاکستان پر حکومت کریں گے

مریم نوازاوربلاول بھٹو کے ہاتھ میں لکھا ہے کہ ان دونوں نے وزیراعظم بننا ہےاور انکوکوئی روک نہیں سکتا۔ نجم سیٹھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 مارچ 2019 12:57

مریم نواز اور بلاول بھٹو مستقبل میں پاکستان پر حکومت کریں گے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء ) معروف صحافی اور سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کا وقت آئے گا کیونکہ آج کل کا نوجوان طبقہ ایسے ہی لیڈروں کو پسند کرتا ہے۔دونوں کی پرسنالٹی بھی بہت اچھی ہے۔دونوں باری باری پاکستان پر حکومت کریں گے۔ پہلے مریم نواز وزیراعظم بنیں گی اور اگر وہ فیل ہو گئیں تو پھر بلاول بھٹو آئیں گے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مریم نوازاوربلاول بھٹو کےہاتھ میں لکھا ہے کہ ان دونوں نے وزیراعظم بننا ہے انکوکوئی روک نہیں سکتا۔
خیال رہے بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔مریم نواز گذشتہ سال انتخابات میں حصہ نہیں لککے سکیں تاہم وہ گذشتہ سال وہ ایک لیڈر کے طور پر بن کر ابھری ہیں اور وہ جیل ہونے سے قبل اپنے والد کے ہمراہ جلسوں میں شرکت بھی کرتی رہیں ہیں جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی مریم نواز کو پسند کرتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ مستقبل میں وہ وزیراعظم بنیں گی۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری طرف ینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکنبنے ہیں۔ این اے 200 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کے راشد سومرو کو شکست دی۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ سے فاتح قرار پا گئے ہیں۔بینظیر بھٹو اور آصف علی زرادری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر ایوان کا حصہ بنے۔۔این اے 200 لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ انکا آبائی حلقہ تھا اور اسی حلقے سے انکے نانا ذولفقار علی بھٹو اور انکی والدہ بینظیر بھٹو فتح یاب ہوکر وزیر اعظم بنے تھے۔بلاول بھٹو نے اس حلقے سے 84 ہزار 420 ووٹ حاصل کیے تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات