لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا امکان

منگل 14 مئی 2019 14:19

لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل بدھ سے ہفتہ تک کہیں کہیں تیز ہو ائوں و آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان، کشمیر، مکران، قلات، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں بدھ سے جمعرات کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے جمعہ کے دوران سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 04 سی06ڈگری کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد،شہید بینظرآباد، دادو، لاڑکانہ 45، پڈعیدن اور موہنجوداڑو 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 38 ،فیصل آباد38 ،ملتان اور سرگودھا 41، اسلام آباد35، کراچی36، پشاور37 اور کوئٹہ 32میںسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔