Live Updates

/صدر ، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر رہنمائوں کی قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 21:20

-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر رہنمائوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم اورآرمی چیف سمیت دیگر سیاسی اورمذہبی شخصیات جن میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو، نواز شریف، شہباز شریف ، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ ، احسن اقبال ، مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر رہنما شامل ہیں انہوں نے قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور مرحوم کو بلند درجات عطا کریں واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کی گاڑی لالہ موسیٰ کے قریب بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی تھی جس میں اسامہ قمر اور انکے دوست جاں بحق ہو گئے قمر زمان کائرہ کوپریس کانفرنس کے دوران اطلاع دی گئی جس پر وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہو گئے اس موقع پر پیپلزپارٹی دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات