انسانی حقو ق کی پامالیوں بارے جے کے سی سی ایس اور اے پی ڈی پی کی رپورٹ
عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے ، عالمی برداری رپورٹ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے حقو ق انسانی کی پامالیاں بند کرائے کیلئے کردار ادا کرے ، حریت فورم
جمعہ 24 مئی 2019 20:01
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ رپورٹ میں کشمیریوںپر ظلم و تشدد کے واقعات، طریقہ کار، اس میںملوث اہلکاروں، مقامات اور دیگر تفصیلات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں شامل کئے گئے 400سے زائد واقعات میں 24کشمیری خواتین سے متعلق ہیں جن میں سی12کو بھارتی فوجیوںنے بے حرمتی کا نشانہ بنایاگیا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوںپرتشدد کو مقبوضہ کشمیرمیں حالت کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک آلہ یاہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔ فورم کے ترجما ن نے رپورٹ میں منظر عام پر لائی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوعالمی برداری کیلئے چشم کشا قراردیتے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین جن کے تحت بھارتی فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور ان پر ظلم و تشد دکی کھلی چھوٹ حاصل ہے جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی بڑی وجہ ہے کیونکہ آج تک کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالیوںمیں ملوث کسی بھی بھارتی فورسز کے اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کمیشن، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ، اورعالمی ریڈ کراس سے اپیل کی کہ وہ اس رپورٹ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ ادھر حریت فورم کے ترجمان نے کولگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں زاہد احمد اور عرفان منظور کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.