ٓنئے وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں،ڈاکٹر شازیہ اسلم سومرو
اتوار 26 مئی 2019 22:25
(جاری ہے)
نااہل اور نابالغ حکومت نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں۔
تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی قدر میں کمی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر شازیہ اسلم سومرونے کہا نظام مصطفے کے مکمل نفاذ کے بغیر پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا نہیں بنایا جا سکتا۔پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر دن پاکستان کے لئے بھاری ثابت ہو رہا ہے۔نئے صوبوں پر سیاست ہو رہی ہے۔ نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں ۔ اپوزیشن عوامی مسائل پر زوردار آواز اٹھائے گی۔ امریکی دباؤ پر پاک ایران گیس منصوبے کو رول بیک کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہو گی۔ نئے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف میدان لگے گا۔ حکومت مخالف تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جعلی حکومت کا خاتمہ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ سیاست میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے۔ حکومت مخالف بڑی احتجاجی تحریک کے لئے ماحول بن چکا ہے۔ حکومت داخلی و خارجی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت مخالف تحریک چلی تو نااہل اور ناکام حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔نئے الیکشن ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں احتجاجی تحریک چلانے پر متفق ہیں۔ تبدیلی سرکار کا ہر دن پاکستان کے لئے بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ حکومت نے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا تماشا لگایا ہوا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.