آنے والا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گاآزاد خطے کی ترقی و خوشخالی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی‘سردار میر اکبر خان

مسئلہ کشمیرکا پرامن حل اور آزادخطہ میں گڈ گورننس کا قیام اور میرٹ کی بالادستی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘وزیر جنگلات

منگل 11 جون 2019 14:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گاآزاد خطے کی ترقی و خوشخالی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کو خاطرخواہ ریلیف ملے گا آزادکشمیرمیں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں مسئلہ کشمیرکا پرامن حل اور آزادخطہ میں گڈ گورننس کا قیام اور میرٹ کی بالادستی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم آزاد کشمیر را جہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشخالی کی راہ پر گامز ن ہیحکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے خطے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیداکیئے ہیں تاکہ لوگوں کی مایوسی بے چینی اور سابقہ دورہ حکومت میں کی گئی زیادتیوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ،ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اور دور دراز کے پہاڑوں پر بسنے والے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے صحت کے شعبہ میں آزادکشمیر میں پہلی دفعہ زکواةکے فنڈز کو ایمرجنسی میںتبدیل کیاگیا ہے جس سے ہسپتالوں میں 24گھنٹے بے سہارا اور غریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا ہونگی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کی گئی جو کہ احسن اقدام ہے اس سے این ٹی ایس کے ذریعے سے میرٹ پر نواجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گئے پوری ریاست جموں وکشمیر ایک وحدت ہے کشمیریوں کوکوئی بھی خونی لکیر ایک دوسرے سے ملنے سے نہیں روک سکتی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور کشمیر کے دونوں حصوں میں بے گناہ انسانوں کے جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے ضروری اقدمات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت تحر یک آزاد ی کشمیر گڈ گو رننس اور میرٹ کی بحالی کے سا تھ ساتھ غریب عوام کے مسائل کو ان کی د ہلیز پہ حل کر نے کی طرف پوری توجہ دئے رہی ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان جارحیت کر رہاہے ایل او سی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہا ہے تاکہ وہ عالمی برادری کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہو ئی صورتحال سے توجہ ہٹا سکے پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر دم مستعد اور چوکنا ہے اور اگر بھارت نے پاکستان یا آزاد کشمیر کے خلاف کوئی مہم جوئی کی تو پاک فوج اور آزاد کشمیر کے غیور اور بہادر عوام بھارت کو سبق سکھا دیں گے پاک فوج نے گزشتہ کئی سال میں آزاد کشمیر کی دھرتی کے دفاع اور یہاں کے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پنا ہ قربانیاں دیں آزادد کشمیر کے عوام ان قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کررہی ہے بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے روک نہیں سکتا کشمیریوں کو آئے روز قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم برداشت کرکے بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیاں اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بے گناہ انسانوں اور جانوروں پر ظلم و بربریت کا نشانہ بنا کر بھارت آزاد کشمیر کے عوام کو تحریک آزادی کشمیر کا حصہ بننے سے بھی نہیں روک سکتا ۔