Live Updates

ڈاکٹرعاصم کیخلاف کیسز سے نوازشریف لاعلم تھے، رانا ثناء اللہ

ڈاکٹرعاصم کی 452 ارب کی کرپشن کا صرف چوہدری نثار کو علم تھا، 452ارب کے کرپشن کیسز کا اب کیا ہوا؟ صدرن لیگ پنجاب کا پریس کانفرنس کے دوران انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 جون 2019 18:56

ڈاکٹرعاصم کیخلاف کیسز سے نوازشریف لاعلم تھے، رانا ثناء اللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2019ء) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف کیسز سے نوازشریف لاعلم تھے، ڈاکٹر عاصم کی 452 ارب کی کرپشن کا صرف چوہدری نثار کو علم تھا، 452 ارب کے کرپشن کیسز کا اب کیا ہوا؟ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ نیب وفاقی وزیرخسروبختیار کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کیخلاف الزامات درست نہیں ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف کیسز سے نوازشریف لاعلم تھے، ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کا صرف چوہدری نثار کو علم تھا، 452 ارب کے کرپشن کیسز کا اب کیا ہوا؟ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ تھا کہ ہربدھ کو میں سوالوں کا جواب دوں گا، ہم انتظار کررہے ،دس مہینے گزر گئے،کہاں گئیں وہ نوکریاں، وہ گھر اور وہ سار ے وعدے؟ اگر ایوان میں آتے ہیں توارکان گھیرا ڈال لیتے ہیں، وہ سارے وعدے کہاں گئے؟ وہ 3ہزار ارب کہاں گیا؟ جو نوازشریف بھارت لے گیا تھا، 4 ہزار بھارتی ملازمین کہاں ہیں جو نوازشریف کی فیکٹری میں کام کرتے تھے؟ آخر میں نوازشریف کو اس الزام میں قید کردیا کہ بیٹے سے 10 ہزار تنخواہ کیوں لی؟وہ الزام لگایا جن فلیٹ میں گزشتہ 30 سال سے رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ یہ ہے کہ 40 ٹیکسز لگا دیے ہیں۔پی ٹی آئی کا ورکربرقعہ پہن کرپھر رہا تھا، یہ پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ہے ، کہتا کہ لوگ گالیاں دیتے ہیں۔ان لوگوں کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ عوام میں نکل نہیں سکتے۔ جو حکومت 4ہزار ارب کا ٹارگٹ پورا نہیں کرسکی، وہ 55 سو ارب کا ٹیکسز کا ہدف کیسے پورا کرے گی؟ خواجہ آصف نے کہا کہ آئین میں مڈٹرم الیکشن کی گنجائش موجود ہے ، اگر وزیراعظم اسمبلی توڑ دیتا ہے ، تو ہم الیکشن لڑیں گے، الیکشن میں عوام ان کو سارے وعدے یاد کروائے گی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کے پاس پیش ہونے کی آمادگی ظاہر کردی، ضرب عضب میں 10ہزار ارب لگے،9 ہزارارب صوبوں اور5ہزار ارب سود کا دیا،یہ ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رات کی تاریکی میں تقریر کی۔ وزیراعظم میں ہمت ہے توپارلیمنٹ میں آکر تقریر کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات