باجوڑ،عمران خان حکومت برق رفتاری سے ناکامیوں کی منزلیں طے کر رہی ہے ،لیاقت بلوچ
پیر 17 جون 2019 23:59
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔
آئی ڈی پیز کی بے مثال خدمت کی ۔ جماعت اسلامی ہی قبائلی عوام کو آئینی سیاسی اور معاشی حقوق دلانے کے لیے کلیدی کردار اد ا کرسکتی ہے ۔ فوج اور سیکورٹی اداروں کی امن بحالی کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں اب وقت آگیاہے کہ حکمت عملی پر نظرثانی کی جائے ۔ لاپتہ افراد بازیاب ہوں ، روزگار دیا جائے اور سی پیک ترقی کے ثمرات سے قبائلی عوام کو محروم نہ رکھا جائے ۔قبائلی عوام عزت نفس کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ بجلی ،پانی اور زراعت و صنعت کی ترقی علاقہ کے عوام کا بنیادی حق ہے ۔ جماعت اسلامی کے امیدوارمحب دین ،محب وطن ، پاکستان کی حفاظت اور عوام کی خدمت ، امانت و دیانت کے ہر معیار پر اولیت رکھتے ہیں ۔عوام جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ’’ترازو‘‘ پر مہر لگائیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بااختیار بلدیاتی نظام شہری حقوق کی فراہمی کا بااعتماد ذریعہ ہوسکتاہے لیکن فوجی اور جمہوری حکومتوں نے بلدیاتی اداروں کو بے دست و پا ہی رکھا ۔ پنجاب ،سندھ ، بلوچستان اور خیبر پی کے کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ۔ جماعت اسلامی بااختیار پارلیمانی و بلدیاتی نظام اور بلدیاتی انتخابات کے لیے جدوجہد کر ے گی ۔ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان ، عنایت اللہ خان ، عبدالواسع ، دیر لوئر ، دیر اپر ، بونیر اور چترال کے ناظمین بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.