Live Updates

ٹی وی سٹار وزیراعظم نے 10روز میں 2خطاب کیے

ا ب سمجھ آیا کہ تھرڈ کلاس کیا ہوتا ہے؟

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 25 جون 2019 06:39

ٹی وی سٹار وزیراعظم نے 10روز میں 2خطاب کیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء)   بجٹ کے نعرے ابھی تک لگ رہے ہیں۔ایم کیو ایم کو منانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ایک منسٹری دینا پڑی جب کہ اختر جان مینگل کو منانے کے لیے جہانگیر ترین کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔جبکہ سب سے اہم پنجاب حکومت کے اتحادی ق لیگ کے سربراہان کے ساتھ بھی دبے لفظوں کچھ نا کچھ چل رہا ہے۔کیونکہ چوہدری برادران مونس الٰہی کو منسٹر بنانے کے لیے کافی عرصے سے کوششوں میں مصروف ہیںمگر ابھی تک بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی۔

دوسری طرف اپوزیشن نے بھرپور مزاحمت کا وتیرہ اپنا رکھا ہے۔آئے روز پریس کانفرنس یا پھر اسمبلی اجلاس میں ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے ارکان حکومتی پالیسیوں اور بجٹ پر اس قدر تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میثاق معیشت آنے والے کچھ دنوں میں ہو پائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزلیگی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا خواب پورا نہ ہوا، اس حکومت کی کارکردگی دیکھ کر یاد آیا تھرڈ کلاس کیا ہوتا ہے، نااہل، نالائق حکومت کا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آئے، آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، ٹی وی سٹار وزیراعظم نے 10 روز میں 2 خطاب کیے، حکومت بتائے تعلیم کے بجٹ کو آدھا کیوں کیا گیا ؟ 2011 سے ایک ہی بھاشن دیا گیا ہسپتال بنایا اور ورلڈکپ جیتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق حکومت کی کارکردگی تھرڈ کلاس ہے، پورا ملک مہنگائی سے سلگ رہا ہے، دکاندار آج بدعائوں پر اتر آئے ہیں، پہلے بھی منی بجٹ میں عوام کو سبز باغ دیکھائے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن سے قبل جو سبز باغ دکھائے گئے تھے ان کی قلعی اب کھل چکی ہے اور عوام اس ناہل اور نالائق حکومت سے واقف ہو چکی ہے کہ ان سے اب کچھ ہونے والا نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات